انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یونیسف

یوگنڈا میں ایک ہیلتھ سنٹر جہاں ماؤں کو ایچ آئی وی سے فری بچوں کی پیدائش کی تربیت دی جاتی ہے۔
© UNICEF

ایچ آئی وی پر قابو پانے میں حالیہ جمود سے ستائیس لاکھ نوجوان متاثر: یونیسف

بچوں میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلق یونیسف کے تازہ ترین مختصر عالمگیر جائزے کے مطابق 2021 میں تقریباً 110,000 بچے اور 19 سال تک عمر کے نوجوان ایڈز سے متعلق وجوہات کی بنا پر موت کا شکار ہوئے۔

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ایک غربت زدہ روما خاندان۔
© UN Photo/Patric Pavel

بچوں کے خلاف نسلی تعصب اور امتیازی سلوک دنیا بھر میں عام ہے: یونیسف

اتوار کو بچوں کے عالمی دن سے قبل اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ (یونیسف) کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں کے خلاف ان کی نسل، زبان اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک بڑھتا جا رہا ہے۔

نائیجریا میں سکول کی لڑکیاں ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے۔
© UNICEF/Adzape

سب کے لیے حفظان صحت کا اقوام متحدہ کا منصوبہ

19 نومبر کے ورلڈ ٹوائلٹ ڈے سے پہلے اقوام متحدہ کا چلڈرن فنڈ (یونیسف) ایک نیا تدبیراتی منصوبہ شروع کر رہا ہے جس کا مقصد حکومتوں کو اپنے لوگوں کے لیے نکاسی آب کے محفوظ انتظام میں مدد دینا اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) میں نکاسی آب کے حوالے سے دیے گئے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔

اس اقدام کے ابتدائی تین سالہ آزمائشی دور میں بنگلہ دیش، کوموروز، ہیٹی، فجی، مڈغاسکر، موزمبیق، جزائر سولومن اور وانوآٹو میں کام کیا جائے گا۔
UNICEF/Sokhin

آفتوں سے نمٹنے کے لیے یونیسف کا بچوں کے حوالے سے ایک نیا منصوبہ

اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ (یونیسف) نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مالی وسائل کی فراہمی کا ایک نیا اقدام شروع کیا ہے جس کا مقصد ممالک کو موسمیاتی بحران کے موجودہ اور بڑھتے ہوئے اثرات پر قابو پانے میں مدد دینا اور قدرتی آفات سے بہتر طور پر نمٹنا ہے۔