یمن میں قیام امن کے لیے سفارتکاری اب بھی اہم، ہینز گرنڈبرگ
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کا قیام اب بھی ممکن ہے جس کے لیے عالمی برادری کی جانب سے متواتر تعاون درکار ہو گا۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کا قیام اب بھی ممکن ہے جس کے لیے عالمی برادری کی جانب سے متواتر تعاون درکار ہو گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں حوثی جنگجوؤں کے زیرحراست امدادی کارکنوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ملک میں لاکھوں لوگوں کویو مدد پہنچانے کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایران سے کہا ہے کہ وہ یمن میں زیر حراست ادارے کے عملے کی رہائی کے لیے حوثیوں پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی یمن کو بھی لپیٹ میں لے سکتی ہے جہاں تمام تر مشکلات کے باوجود امن کا قیام اب بھی ممکن ہے۔
اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کے سربراہوں نے یمن میں حوثیوں کے زیرحراست اپنے عملے کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان میں بعض اہلکاروں پر مجرمانہ الزامات کے تحت مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔
یمن کے ساحلی شہر تعز کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ یہ المناک واقعہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو تحفظ دینے کی فوری ضرورت کو واضح کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن کے حوثی باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی قید میں اقوام متحدہ کے عملے، امدادی کارکنوں اور سفارتی اہلکاروں کو فوری اور غیرمشروط طور پر رہا کریں۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ یمن میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے ملک بھر میں انسانی بحران سے نڈھال لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں (انصاراللہ) کی جانب سے اپنے ادارے کے دفتر پر 'چڑھائی' اور قبضے کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں قید اقوام متحدہ کے تمام عملے کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈ برگ نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ ہے جو دنیا کے مفاد میں نہیں اور عالمی برادری کو اسے روکنا ہو گا۔