انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یمن

کشتی کے ذریعے جبوٹی سے یمن پہنچنے والا ایک مہاجر بچہ ساحل کے پاس کھڑا ہے۔
© UNOCHA/Giles Clarke

یمنی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے ایک اور واقعہ پر اظہار افسوس

یمن کے ساحلی شہر تعز کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ یہ المناک واقعہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو تحفظ دینے کی فوری ضرورت کو واضح کرتا ہے۔

یمن کے شہر تعز میں بچے اپنے تباہ حال سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Anas ALhjj

یمن: حوثیوں سے یو این اور سفارتی اہلکاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن کے حوثی باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی قید میں اقوام متحدہ کے عملے، امدادی کارکنوں اور سفارتی اہلکاروں کو فوری اور غیرمشروط طور پر رہا کریں۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء کا قدیمی علاقہ۔
© UNESCO/Maria Gropas

یمن میں یو این ہیومن رائٹس دفتر پر قبضے کی مذمت

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں (انصاراللہ) کی جانب سے اپنے ادارے کے دفتر پر 'چڑھائی' اور قبضے کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں قید اقوام متحدہ کے تمام عملے کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔