انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یمن

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر (نیویارک) میں صحافیوں سے بات کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

یمن پر اسرائیلی حملے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گوتیرش کو تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں اسرائیل کے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ہرممکن تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں۔

یمن کا دارالحکومت صنعاء۔
© UNESCO/Francesco Bandarin

یمن: حوثیوں کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن کے حوثی حکام سے کہا ہے کہ وہ ادارے کے ان تمام امدادی اہلکاروں کو فوری رہا کر دیں جنہیں گزشتہ دنوں اور اس سے پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔

یمن میں کئی سالوں سے جاری لڑائی  کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو انسانی امداد اور تحفظ  کی ضرورت ہے۔
© UNICEF/Waleed Qadari

یمن میں پائیدار امن کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اصرار

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے یمن میں امن کے لیے پائیدار کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک دہائی تک جنگ کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے لوگوں کی صحت و زندگی کو ہیضے کی وبا سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

یمن کی خانہ جنگی میں بے گھر ہونے والے لوگ انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں رہ رہے ہیں۔
© IOM/Rami Ibrahim

یمن کی بدحالی مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال کی غماز، ہینز گرنڈ برگ

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈ برگ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو درپیش بحران سے ملک کے نازک حالات مزید بگڑ رہے ہیں۔

یمن میں ہیلتھ ورکر ایک بچے کا طبی معائنہ کر رہی ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/YPN

خطرناک عسکری مہم جوئی یمن کو دوبارہ جنگ میں جھونک سکتی ہے، گرنڈبرگ

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث یمن میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کا خدشہ ہے اور یمن کے حالات پورے خطے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

فاطمہ صالح العروالی حوثی تحریک کی جانب سے گرفتار کی گئی خواتین کے انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات سامنے لاتی رہی ہیں۔
© WFP/Mohammed Awadh

یمن: فاطمہ العروالی کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے یمن کی حوثی تحریک کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی فاطمہ صالح العروالی کی سزائے موت پر عملدرآمد معطل کریں۔