یمن: یو این اداروں کا گرفتار اہلکاروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے اداروں نے یمن میں اپنے عملے کے دو ارکان کی فوری رہائی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے ان کی قید کو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دونوں اہلکار دو سال سے زیادہ عرصہ سے دارالحکومت صنعا میں حوثی حکام کی حراست میں ہیں۔