انسانی کہانیاں عالمی تناظر

تحفظِ ماحول

چین کے علاقے ین چانگ میں ساحل سمندر پر ہوا سے چلنے والی ٹربائن کی ایک قطار۔
© Yan Wang

ماحول کی بہتری کے لیے قابل تجدید توانائی کا استعمال اہم

اگر حکومتوں کا تعاون حاصل ہو تو قابل تجدید توانائی کے سستے اور ماحول دوست ذرائع تک عام اور مساوی رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے عزائم کو عملی اقدامات میں ڈھالنا ضروری ہے۔

بچ جانے والی خوراک کو ضائع کرنے کی بجائے قدرتی کھاد کے طور پر دوبارہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
Unsplash/Nareeta Martin

فضلے کا خاتمہ ری سائیکلنگ سے ممکن، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ہر سال 2 ارب ٹن ٹھوس فضلہ زمین کو زہرآلود کر رہا ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے دنیا کو پیداوار و صرف سے متعلق اپنی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی۔

تہواروں اور دعوتوں میں اتنا کھانا تیار کریں جتنے مہمان مدعو ہیں۔
Unsplash/Jed Owen

دنیا میں 20 فیصد خوراک کا ضیاع جبکہ 78 کروڑ 30 لاکھ افراد بھوک کا شکار

اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی ادارے (یو این ای پی) نے بتایا ہے کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے جبکہ روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔

ارتھ آور منانے کے لیے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی ہر سال تیئس مارچ کو رات ساڑھے آٹھ بجے روشنیاں گُل کی جاتی ہیں۔
UN News

زمین کا سمے: روشنیاں بجھیں اور موسم کی بہتری کا عمل شروع

آج 'ارتھ آور' پر دنیا بھر کے لوگ کچھ دیر روشنیاں گُل کر کے کرہ ارض کے ماحول کو تحفظ دینے کا عزم کر رہے ہیں۔ یہ سرگرمی زمین کو درپیش بحرانی صورتحال کے بارے میں آگاہی بیدار کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی دعوت پر ہو رہی ہے۔

ماحولیات پر اقوام متحدہ کی چھٹی اسمبلی کی اختتامی تقریب میں یو این ای پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن اور چھٹی اسمبلی کی صدر لیلیٰ بینالی شریک ہیں۔
UNEP/Natalia Mroz

ماحولیاتی پارلیمان: اے آئی سے فیشن تک ماحول دوست اقدامات کی منظوری

اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (یو این ای اے) کے اختتام پر ایک وزارتی اعلامیے سمیت 17 قراردادوں اور فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن کا مقصد انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگی کو بحال کرنا اور لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانا ہے۔

دنیا بھر کے ممالک سے کہا جا رہا ہے کہ وہ حیاتیاتی تنوع کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں۔
© Unsplash/Zdeněk Macháček

ماحول پر یو این اسمبلی میں حیاتیاتی تنوع کی بحالی پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

نقل و حمل کا نظام دنیا بھر میں ہر سال خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کے 23 فیصد کا ذمہ دار ہے۔
UN News/Yun Zhao

شعبہِ ٹرانسپورٹ میں کاربن کا اخراج کم کرنے کی پالیسی منظور

اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے 'ازالہ کاربن کی بین الاقوامی حکمت عملی' منظور کر لی ہے جس سے سڑکوں، ریل اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں پر نقل و حمل میں کاربن کے اخراج پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔