سوڈان: الفاشر میں پھنسے ہزاروں لوگوں تک امداد کی فراہمی ممکن بنانے کی اپیل
سوڈانی شہر الفاشر میں اب بھی کتنے لوگ پھنسے ہیں؟ یہ ہولناک سوال اُن ہزاروں لااپتہ افراد کے لواحقین کر رہے ہیں جن کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ ان کےعزیز زندہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ووکر ترک نے کہا ہے کہ علاقے میں غذائی قلت کے باعث کئی لوگ مونگ پھلی کے چھلکے اور جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہیں۔