انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صنفی مساوات

خواتین اور لڑکیوں کا قتل دنیا میں ایک وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
© Unsplash/Mika Baumeister

خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی بحران

خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے جو روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے ہر کونے میں جاری ہے۔ یہ تشدد نہ صرف متاثرین کی جسمانی، ذہنی اور معاشی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ ان کی سماجی زندگی میں مکمل اور مساوی شرکت کی راہ میں بھی ایک بڑی رکاوٹ بن جاتا ہے۔

ارجنٹائن میں نوجوانوں کے موسم و ماحولیاتی تحفظ سے متعلق گروپ کے ارکان۔
© UNICEF/Sebastian x Gil

امن کوششوں میں نوجوان خواتین کو مرکزی اہمیت دی جائے، ڈی کارلو

قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کو خطرات لاحق ہیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے، تاہم نوجوان خواتین ثابت کر رہی ہیں کہ بہتر دنیا بھی ممکن ہے۔

تصادم اور عدم استحکام والے علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صنفی بنیادوں پر تشدد کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
© UNICEF/Josué Mulala

دنیا کی ہر تیسری خاتون یا لڑکی کو جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا، رپورٹ

ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق دنیا میں تقریباً 73 کروڑ خواتین اپنے شوہر یا کسی اور مرد کے ہاتھوں جسمانی یا جنسی تشدد کا شکار بنائی جا چکی ہیں۔ یہ دنیا بھر میں 15 سال سے زیادہ عمر والی خواتین و لڑکیوں کا 30 فیصد حصہ ہے۔