انسانی کہانیاں عالمی تناظر

سلامتی کونسل

عراقی شہر موصل کی دو بچیاں سکول جاتے ہوئے۔
© UNICEF/Diego Ibarra Sánchez

سلامتی کونسل: کرپشن کے باوجود عراق استحکام کے راستے پر گامزن، محمد الحسن

عراق کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے محمد الحسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران ملک نے کئی مثبت اقدامات اٹھائے ہیں اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حصہ نہیں بنا لیکن بدعنوانی اور دیگر مسائل کی صورت میں اسے اب بھی کئی مشکلات درپیش ہیں۔

ارجنٹائن میں نوجوانوں کے موسم و ماحولیاتی تحفظ سے متعلق گروپ کے ارکان۔
© UNICEF/Sebastian x Gil

امن کوششوں میں نوجوان خواتین کو مرکزی اہمیت دی جائے، ڈی کارلو

قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کو خطرات لاحق ہیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے، تاہم نوجوان خواتین ثابت کر رہی ہیں کہ بہتر دنیا بھی ممکن ہے۔

اس سال نومبر میں روس کی یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کو 1000 دن مکمل ہوئے ہیں۔
© OCHA in Ukraine

سلامتی کونسل: یوکرین لڑائی میں بڑھتی شدت روکنے کی ضرورت پر زور

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میروسلاو جینکا نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں یوکرین کی جنگ میں مزید شدت کے تشویشناک آثار دکھائی دے رہے ہیں اور ملک پر روس کے حملے کو بند کرانے کے لیے موثر کوششوں کی ضرورت ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار محمد ہادی یروشلم سے ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
United Nations

مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے دوری کے نتائج خطرناک، محمد ہادی

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار محمد ہادی نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل کے امکان کو کمزور کیا گیا تو اس کے منفی اثرات ناصرف مشرق وسطیٰ بلکہ دیگر دنیا پر بھی مرتب ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
© G20 Brazil/Paulo Mumia

موجودہ عالمی نظام پر لوگوں کا اعتماد ختم، اصلاحات کی ضرورت: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی نظام پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا ہے جس کی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی نظام، سلامتی کونسل اور دیگر اداروں میں اصلاحات لانا ضروری ہے۔

اس سال نومبر میں روس کی یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کو 1000 دن مکمل ہوئے ہیں۔
© OCHA in Ukraine

یوکرین جنگ کا خاتمہ سیاسی عزم اور مشترکہ کوششوں کا متقاضی، ڈی کارلو

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور قیام امن و سیاسی امور کے شعبے کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کو 1,000 یوم ہو گئے ہیں جہاں لوگوں کو تاحال بڑے پیمانے پر موت، تباہی اور مایوسی کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بحث جاری ہے۔
UN Photo/Eskinder Debebe

امدادی ادارے ’انروا‘ پر اسرائیلی پابندی پر سلامتی کونسل کو تشویش

سلامتی کونسل نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) پر پابندیوں کے قوانین کی منظوری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کو کام سے روکے جانے کے لاکھوں فلسطینیوں پر سنگین اثرات ہوں گے۔

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری ایران کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

ایران اسرائیل کشیدگی غیر معمولی بحران کا سبب بننے کا خطرہ، خالد خیری

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور الکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں سے پورا خطہ غیرمعمولی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل جوئس ایمسویا فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

غزہ کو خوراک اور ایندھن سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید کمی کا سامنا، مسویا

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل جوئس مسویا نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات دن بدن بدترین ہوتے جا رہے ہیں جہاں انسانی امداد بند ہے، ہسپتالوں میں ایندھن ختم ہو رہا ہے اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔