انسانی کہانیاں عالمی تناظر

سلامتی کونسل

قیام امن کی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل جین پیئر لاکوا سلامتی کونسل کے ارکان سے خطاب کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

اسرائیلی مطالبوں کے باوجود یو این امن کار بلیو لائن نہیں چھوڑیں گے، لاکوا

قیام امن کی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل جین پیئر لاکوا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بلیو لائن کو چھوڑ دینے کے مطالبے کے باوجود لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) اپنی جگہ پر موجود رہے گی۔

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے انرا کے سربراہ فلپ لازارینی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

سلامتی کونسل: ’انرا‘ مخالف اسرائیلی قانون سازی خطرناک رحجان، لازارینی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لیے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (انرا) کے خلاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کردہ قوانین امدادی کارروائیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

سلامتی کونسل: گوتیرش کی مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ سے اجتناب کی اپیل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بدھ کو سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپیل کی ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی سے بچنے کے لیے خطے میں مکمل جنگ سے ہر صورت پرہیز کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ہیٹی میں کثیرملکی سکیورٹی سپورٹ مشن (ایم ایس ایس)  کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

ہیٹی میں قانون کی عملدآری میں معاون مشن کی تعیناتی میں توسیع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہیٹی میں کثیرملکی سکیورٹی سپورٹ مشن (ایم ایس ایس) کی مزید 12 ماہ کے لیے تعیناتی کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔ کینیا کی قیادت میں یہ مشن ملکی پولیس کو امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

جنوبی سوڈان میں تعینات ویتنام سے تعلق رکھنے والی امن کاروں کا ایک دستہ۔
UNMISS

سلامتی کونسل قیام امن کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہےکہ دنیا میں امن خود بخود نہیں آتا۔ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعات کے دوران جامد حالات میں موثر قیادت کا مظاہرہ کرے اور ممالک کو متحد کرنے کے بہتر طریقے ڈھونڈے۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن سلامتی کونسل کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
UN Photo/Laura Jarriel

مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے نتیجے میں ملک کے جنگ کا شکار ہونے کا سنجیدہ خطرہ موجود ہے جس پر قابو پانے کے لیے تناؤ میں کمی لانا اور غزہ میں جنگ بندی ضروری ہے۔

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی نائب سربراہ جوئس مسویا سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

خانہ جنگی کا خاتمہ شام کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری، جوئس موسیا

اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شام میں ایک دہائی پر مشتمل خانہ جنگی کے باعث انسانی و سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور دنیا اس مسئلے کو نظرانداز کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

غزہ کی جنگ خطے میں پھیلنے سے روکنے کے لیے جنگ بندی ضروری، وینزلینڈ

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ انسانی المیہ ہے جسے خطے بھر میں پھیلنے سے روکنے کے لیے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔