انسانی کہانیاں عالمی تناظر

سلامتی

UN Photo/Eskinder Debebe

انٹرویو: انسانی حقوق پر عملدرآمد میں سیاسی عزم کا فقدان، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق بحران کا شکار نہیں بلکہ ان پر عملدرآمد اور تمام لوگوں کے حقوق کا احترام یقینی بنانے کے لیے مضبوط سیاسی قیادت کا فقدان ہے۔

دکی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 300 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔
© Unsplash/Muhammad Amer

پاکستان: کان کنوں کے قتل پر اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کو تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد کے ہاتھوں 20 کان کنوں کی ہلاکت پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما باحوس سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

خواتین، امن، اور سلامتی کے ایجنڈے میں ’انقلابی تبدیلی‘ کی ضرورت

صنفی مساوات کے حصول کے لیے عالمگیر کوششوں کی قیادت کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی سربراہ نے سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ قیام امن میں خواتین کی شمولیت کے لیے بروقت نئے اہداف اور موثر منصوبے بنانا ہوں گے۔

گوئٹے مالا میں دو بچے موبائل پر دلچسپی کے ساتھ کچھ دیکھ رہے ہیں جبکہ ان کے والدین آن لائن سکیورٹی پر کورس میں شریک ہیں۔
© UNICEF/Patricia Willocq

غلط اطلاعات کی نشاندہی اور آن لائن تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کا نیا کورس

اقوام متحدہ نے ایک نیا آن لائن کورس شروع کیا ہے جو وکی ہاؤ پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی خطرناک نوعیت کی غلط اطلاعات سے محفوظ رہنے کے لیے اہم مشورے دیتا ہے۔

یورپ، وسطی ایشیا اور براعظم امریکہ کے بارے میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میروسلاوو جینکا نے جمعرات کو بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی
UN Photo/Loey Felipe

اقوام متحدہ کو آرمینیا۔آذربائیجان سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش

اقوام متحدہ میں سیاست اور قیام امن سے متعلق شعبے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آرمینیا اور آذربائیجان سے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کئی روز سے جاری لڑائی کے بعد ''تناؤ میں کمی لانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔'' اطلاعات کے مطابق اس لڑائی میں دونوں جانب سے اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔