انسانی کہانیاں عالمی تناظر

شمالی کوریا

شمالی کوریا کا ایک جنگی عجائب گھر۔
Unsplash/Micha Brandli

شمالی کوریا کا دور مار بلسٹک میزائل تجربہ قابل مذمت، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شمالی کوریا کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

فوج میں جبراً بھرتی کیے جانے والے لوگوں کو 10 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک خدمات انجام دینا ہوتی ہیں۔
© Unsplash/Micha Brändli

شمالی کوریا میں جبری مشقت انسانی حقوق کی خلاف ورزی، او ایچ سی ایچ آر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں لوگوں سے منظم طور پر جبری مشقت لی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تشدد اور جھوٹے الزامات جیسے ہتھکنڈوں سےکام لیا جاتا ہے۔

شمالی کوریا کی حکومت غیرقانونی طور پر اپنی سرحد عبور کر کے بیرون ملک جانے والوں کو 'مجرم' قرار دیتی ہے۔
Unsplash/Micha Brandli

چین شمالی کوریا کے ’پناہ گزینوں‘ کو جبراً واپس نہ بھیجے، ماہرین

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مقرر کردہ ماہرین نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے بھاگ کر آنے والے لوگوں کو جبراً واپس بھیجنے سے گریز کرے کیونکہ ایسے بعض لوگوں کو اپنے ملک میں جان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے شہر پیانگیانگ کی ایک گلی۔
UNICEF/Jeremy Horner

شمالی کوریا: جبری گمشدگیوں کے معاملے میں سچ اور انصاف کی تلاش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں ریاستی سطح پر اغوا اور جبری گمشدگیوں کی ''المناک'' داستانیں ملکی حکام کی جانب سے کارروائی کا تقاضا کرتی ہیں۔

شمالی کوریا کے شہر پیانگ یانگ میں لوگ اخبار پڑھتے ہوئے۔
© Unsplash

اقوام متحدہ کے سربراہ کی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی کڑی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی سخت مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوموار کو مزید دو میزائلوں کے تجربات بھی کیے گئے ہیں۔

شمالی کوریا نے اِس سال بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 60 سے زیادہ مرتبہ میزائل داغے۔
UNICEF/Patrick Andrade

میزائل تجربہ شمالی کوریا کی حالیہ ’تشویشناک کارروائیوں‘ میں ایک اضافہ

اقوام متحدہ کے سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کو تازہ ترین حالات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ جمعے کو شمالی کوریا کی جانب سے ایک نئی طرز کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا اس سال اب تک 23 مختلف ہتھیاروں کے تجربات کر چکا ہے۔
OCHA/David Ohana

اقوام متحدہ کے سربراہ نے شمالی کوریا کے مزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیرذمہ دارانہ قرار دیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی سختی سے مذمت کی ہے جس کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ جاپان کی فضا سے گزرا۔