انسانی کہانیاں عالمی تناظر

روہنگیا

روہنگیا پناہ گزین سرحد پار کر کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Roger Arnold

آئی سی سی: میانمار آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

بنگل دیش کے کاکس بازار میں قائم روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کے سکول کی ایک بچی کمرہ جماعت میں بیٹھی ہے (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Kamrul Hasan

عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیاؤں کی مدد کی اپیل

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں پناہ گزین 10 لاکھ روہنگیا آبادی کو تحفظ و مدد کی فراہمی ممکن بنائے اور ایسے اقدامات کرے جن سے ان کی ابتلا کا مستقل خاتمہ ہو سکے۔

بنگلہ دیش میں ایک روہنگیا پناہ گزین خاتون اقوام متحدہ سے امداد وصول کر رہی ہیں (فائل فوٹو)۔
© WFP/Saikat Mojumder

میانمار خانہ جنگی میں پھنسے روہنگیاؤں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے میانمار میں تیزی سے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں حکومتی فوج اور باغی ملیشیاؤں کی لڑائی سے بچنے کے لیے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

روہنگیا پناہ گزیں نظام الدین انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ۔
UNHCR/Nezamudden Linn

انڈیا سے روہنگیا پناہ گزینوں کے انسانی حقوق یقینی بنانے کا مطالبہ

نسلی امتیاز کے خاتمے پر اقوام متحدہ کی کمیٹی (سی ای آر ڈی) نے انڈیا سےکہا ہے کہ وہ میانمار سے نقل مکانی کرکے آنے والے روہنگیا لوگوں کو ناجائز قید سے رہائی دے اور انہیں ملک بدر کرنے یا ان کی مرضی ک خلاف میانمار واپس بھیجنے سے گریز کرے۔

بنگلہ دیش کے علاقے کاکس بازار میں شدید بارشوں کے نتیجے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ٹھکانے پانی میں بہہ گئے ہیں۔
© UNHCR/Sahat Zia Hero

بنگلہ دیش: مون سون بارشوں میں روہنگیا پناہ گاہیں تباہ، ہزاروں بے گھر

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ جنوبی بنگلہ دیش میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں پناہ گاہیں تباہ ہونے کے باعث ہزاروں روہنگیا بے گھر ہو گئے ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایف پی کی طرف سے ملنے والی مالی اعانت سے کاکس بازار میں پناہ لیے ہوئے بیشتر روہنگیاؤں کے چولہے جلتے ہیں۔
© WFP/Sayed Asif Mahmud

بنگلہ دیش میں پناہ لیے روہنگیاؤں کے خوراک الاؤنس میں اضافہ

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بنگلہ دیش کے علاقے کاکس بازار کے کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کے ماہانہ خوراک الاؤنس کو دس امریکی ڈالر سے بڑھا کر گیارہ ڈالر کر دیا ہے۔

اس سال جنوری میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے سینکڑوں خاندان اپنے عارضی ٹھکانے بھی کھو بیٹھے تھے۔
© UNICEF/Salim Khan

میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ٹام اینڈریوز نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی جنگ زدہ ریاست راخائن میں روہنگیا آبادی کی کی زندگیاں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں پناہ لیے ہوئے روہنگیا افراد میں عالمی امدادی ادارے خوارک تقسیم کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Vincent Tremeau

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے تحفظ میں عالمی تعاون اہم

جاپان، ناروے، سویڈن، سوئزرلینڈ اور امریکہ کی حکومتوں کے نمائندوں نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے پائیدار بین الاقوامی مدد کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔