انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عرب لیگ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش ماناما بحرین میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’انرا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
UN News

عرب قیادت اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی مداخلتوں کو روکے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ کو مشرق وسطیٰ کا کھلا زخم قرار دیتے ہوئے وہاں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کے مطالبے کو دہرایا ہے۔

قیام امن اور سیاسی امور پر انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو سلامتی کونسل کو اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے درمیان تعاون بارے بتا رہی ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

عرب لیگ سے تعاون تنازعات پر قابو پانے میں مددگار: ڈی کارلو

قیام امن اور سیاسی امور کے لئے اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ سوڈان کا تنازع ختم کرانے سے اسرائیل اور فلسطین میں دو ریاستی حل کے حصول تک عرب لیگ کے ساتھ تعاون خطے کے استحکام میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے الجزائر کے وزیرخارجہ رمتان لمامرا سے ملاقات کی۔
United Nations

عرب لیگ سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سربراہ کا وسیع علاقائی اتحاد پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی تقسیم اور گہری عدم مساوات کے ہوتے ہوئے تعاون ہی آگے بڑھنے کی واحد راہ ہے۔ انہوں ںے یہ بات منگل کو الجزائر میں عرب لیگ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔