انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پناہ گزین

تارکین وطن کی کشتی کو یہ حادثہ یمن کے ساحلی شہر شبواہ میں الغریف پوائنٹ کے قریب 10 جون کو پیش آیا۔
Public Domain

یمن: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 49 افراد ہلاک 140 لاپتہ

یمن کے ساحل کے قریب سمندر میں کشتی الٹ جانے سے کم از کم 49 تارکین وطن ہلاک اور 140 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ ایسے واقعات نقل مکانی کے راستوں کو محفوط بنانے کے لیے فوری اقدامات کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

گیارہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تریسٹھ ایتھلیٹ اس سال پیرس میں ہونے والے اولمپکس کے بار کھیلوں میں حصہ لینگے۔
© International Olympic Committee

پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی

امسال پناہ گزینوں کی سب سے بڑی ٹیم اولمپک کھیلوں میں شرکت کر رہی ہے جس میں افغانستان کی پہلی خاتون بریک ڈانسر، کیمرون نژاد برطانوی باکسنگ چیمپیئن اور وینزویلا کے نشانہ باز سمیت 11 ممالک کے 36 کھلاڑی شامل ہیں۔

اریٹیریا سے پناہ کی تلاش میں پورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والا ایک خاندان رومانیہ میں ہالینڈ جانے کی اجازت کا منتظر ہے۔
© UNHCR/Stefan Lorint

یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ ترک وطن اور پناہ کے بارے میں نومنظور شدہ معاہدے پر عملدرآمد کرتے وقت بچوں کو قید میں ڈالنے پر پابندی عائد کریں۔

یونان کے ساحل پر پہنچنے والے پناہ کے متلاشیوں کو رضاکار ربڑ کی کشتیوں سے اترنے میں مدد دے رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson VII Photo

ہجرت کے سفر میں ایک تہائی مہاجرین موت کا شکار، رپورٹ

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ رواں سال بحیرہ روم میں 956 پناہ گزینوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں مہاجرت کے راستوں پر ہلاک ہونے والے ایک تہائی پناہ گزین جنگوں سے جان بچا کر ہجرت پر مجبور ہوتے ہیں۔

اس وقت 72 لاکھ سے زیادہ شامی شہری اپنے ہی ملک میں بے گھر ہیں جبکہ 50 لاکھ سے زیادہ نے پانچ ہمسایہ ممالک میں پناہ لے رکھی ہے۔
© UNHCR/Claire Thomas

پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اسلامی عطیات میں اضافہ، یو این ایچ سی آر

گزشتہ برس دنیا بھر میں بہت سے مشکل حالات کے باوجود خدمت خلق کے اسلامی اقدامات کی بدولت 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کیے گئے جس سے لاکھوں پناہ گزینوں کے لیے ہنگامی مدد کی فراہمی ممکن ہوئی۔

برطانیہ جانے کے منتظر مہاجرین شمالی فرانس کے مقام  کالے میں عارضی پناہ گاہوں میں ٹھہرے ہیں۔
© UNICEF/Laurence Geai

پناہ گزینوں کی روانڈا منتقلی کا برطانوی قانون انسانی حقوق سے متضاد

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ برطانیہ آنے والے پناہ گزینوں کو روانڈا منتقل کرنے کے لیے بنایا گیا مجوزہ قانون بنیادی قانونی اصولوں اور انسانی حقوق سے متضاد ہے۔

یونان کے ساحل پر پہنچے والے مہاجرین کی چھوڑی ہوئی لائف جیکٹیں پڑی ہوئی ہیں۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson

بحیرہ روم میں حالیہ ہلاکتوں سے محفوظ مہاجرت کی اہمیت اجاگر

عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ رواں سال بحیرہ روم عبور کر کے یورپ جانے کی کوشش میں تقریباً 100 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جو گزشتہ برس اسی عرصہ کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

نائجیریا میں موسمیاتی تبدیلی اور تنازعات کی وجہ سے لاکھوں لوگ نقل مکانی اور بے گھری پر مجبور ہیں۔
© UNICEF/KC Nwakalor

دنیا میں مہاجرت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے 7.9 ارب ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے اندرون ملک بےگھر ہونے والے لوگوں اور انہیں پناہ دینے والوں سمیت 14 کروڑ مہاجرین کی مدد کے لیے دنیا سے 7.9 ارب ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔