اگلے سال پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر جمع
دنیا میں نقل مکانی پر مجبور لوگوں کی تعداد 12 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ تحفظ کی تلاش میں ہجرت کرنے والوں کی مدد کے لیے اسے آئندہ سال کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے امدادی وسائل دستیاب ہو چکے ہیں۔