یو این کانفرنس برائے مستقبل کے بارے میں جاننے کے پانچ اہم نقاط
کیا دنیا کا انتظام کسی اور انداز میں بھی چلایا جا سکتا ہے؟ اس قدر عالمی ابتری کے دور میں ہم مستقبل کو منصفانہ کیسے بنا سکتے ہیں؟ حالیہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ایک بڑے اجلاس کو عالمی برادری کے لیے ان سوالات کے جواب ڈھونڈںے اور تمام انسانوں کے فائدے کی خاطر ایک نیا راستہ تشکیل دینے کا نادر موقع قرار دیا گیا ہے۔