پاکستان: یو این سربراہ کی پارا چنار میں حملوں اور ہلاکتوں کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی زندگی بچانے کے لیے انہیں ماؤں کے ساتھ جسمانی نگہداشت کی سہولت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستان نے بچوں کے حقوق اور مفادات کو موسمیاتی تبدیلی کے سبب لاحق خطرات سے تحفظ دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اقدام سے موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں بچوں اور نوجوانوں کی بیان کردہ ترجیحات کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
ستمبر 2023 میں پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد اب تک کم از کم ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ افغانستان واپس بھیجے گئے مہاجرین کی بھاری اکثریت (88 فیصد) بلاکاغذات مہاجرین پر مبنی تھی۔
عالمی یوم اطفال کے موقع پر کراچی میں بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف نے ایک تقریب منعقد کی جہاں پاکستان بھر سے آئے بچوں نے اپنے حقوق کے تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے آواز اٹھائی۔ اس تقریب میں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور گیتوں، تقریروں اور تھیٹر کے ذریعے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کی صحت کو سموگ سے سنگین خطرہ لاحق ہے جس پر قابو پانے کے لیے فضائی آلودگی میں کمی لانے کی فوری اور موثر کوششیں کرنا ہوں گی۔
اقوام متحدہ میں ادارہ قیام امن کے انڈر سیکرٹری جنرل ژاں پیئر لاکوا نے کہا ہے کہ امن کاری میں خواتین کی نمائندگی مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے اہداف کی تکمیل کرتے ہوئے اچھے نتائج دیے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور یورپی یونین کے تعاون سے چلائے جانے والے تعلیمی پروگرام کی بدولت سکولوں کے انتظام اور تدریسی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جس سے 55 ہزار سے زیادہ بچوں کو فائدہ پہنچا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں سکول کے بچوں کی ہلاکتوں پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔