بحرانوں میں پھنسی دنیا کا نئی سرد جنگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ، شہباز شریف
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک بہت سے مسائل میں جکڑی دنیا دوبارہ سرد جنگ کی لپیٹ میں جاتی دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک بہت سے مسائل میں جکڑی دنیا دوبارہ سرد جنگ کی لپیٹ میں جاتی دکھائی دے رہی ہے۔
اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پاکستان میں بچوں کے لیے غذائی تحفظ یقینی بنانے اور انہیں پیچیدہ بیماریوں کے علاج میں مدد فراہم کریں گے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے سمارٹ فارمنگ کا ایسا نمونہ تیار کیا گیا ہے جس سے پانی اور کھادوں کی بچت کرتے ہوئے کم رقبے پر بڑی فصل اگا کر بہت سے زرعی و ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل نے تعمیراتی شعبے میں پیشہ وارانہ تحفظ و صحت یقینی بنانے کے لیے ضابطہ کار ترتیب دینے کا معاہدہ کیا ہے جس سے اس صنعت میں کام کرنے والے محنت کشوں کو پہلی مرتبہ بہتر حالات کار میسر آنے کی امید ہے۔
عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں لڑکیوں کے لیے ماہواری میں صحت و صفائی کے حوالے سے 'سماجی رویوں میں تبدیلی لانے کی ٹول کِٹ' کا اجرا کیا ہے جس کی بدولت انہیں صحت مند رہنے اور سکولوں میں ان کی حاضری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
عالمی ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) پاکستان میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے 24 اضلاع میں موسمیاتی پیشنگوئی کے جدید نظام کو وسعت دے رہا ہے جس کی بدولت سیلاب اور خشک سالی سے بروقت آگاہی، آبپاشی کی بہتر منصوبہ بندی اور زرعی پیداوار کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
پاکستان میں جہاں سماجی رسوم و رواج کے باعث خواتین کے لیے اپنی صلاحیتوں سے کام لینا اور عوامی مقامات پر رسائی آسان نہیں ہے وہاں ارم بلوچ کھیل کے ذریعے نوعمر لڑکیوں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ میں دوبارہ شدت آ گئی ہے جہاں اس سال ملک میں اس بیماری کے 16 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سے پولیو وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں منتقل ہونے کا سنگین خطرہ موجود ہے۔