انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پاکستان

پاکستان میں طبی مراکز کو ان کی ضروریات کے مطابق بجلی میسر ہو تو 2030 تک بچوں اور بڑوں کی ایک لاکھ 75 ہزار اموات کو روکا جا سکتا ہے۔
© UNICEF/Giacomo Pirozzi

پاکستان: بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہزاروں جانیں بچا سکتی ہے، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی ہر جگہ، ہر وقت اور بلا رکاوٹ فراہمی سے ہر سال 175,000 اموات پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ اس سے ملکی معیشت کو 2.3 ارب ڈالر کافائدہ پہنچے گا۔