انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پاکستان

پاکستان میں ایک لڑکی سڑک کنارے ماسک بیچ رہی ہے۔
ADB/Rahim Mirza

پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ

یونیسف پاکستان نے ملک میں 10 تا 19 سال عمر کی لاکھوں لڑکیوں کی زندگی میں پائیدار تبدیلی لانے اور انہیں ترقی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنی چار سالہ قومی صنفی حکمت عملی کا آغاز کر دیا ہے۔

سال 2022 میں پاکستان میں آئے غیر معمولی سیلاب سے لاکھوں بچے نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔
© UNICEF/Loulou d'Aki

موسمی تغیر سے پاکستانی بچوں کی صحت و زندگی کو خطرات لاحق، یونیسف

زمین کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں بچوں کو موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی سے تحفظ دینے کی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بے موسمی بارشوں سے ملک میں بچوں کی صحت و زندگی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔

سال 2022 میں بھی مون سون بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔
UN Photo/Eskinder Debebe

پاکستان: بارشوں، سیلاب اور آسمانی بجلی سے 53 افراد ہلاک

اپریل 12 اور 16 کے درمیان پاکستان بھر میں شدید بارشوں، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ ان واقعات میں 53 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے جبکہ 1,400 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ نوعمری کی اور جبری شادی کو مذہبی یا ثقافتی بنیاد پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
© Unsplash/Shiza Nazir

پاکستان: کم عمر اقلیتی لڑکیوں کی جبری تبدیلیِ مذہب و شادیوں پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے پاکستان میں اقلیتی مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے جبری تبدیلی مذہب اور جبری شادی سے تحفظ کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔