پاکستان: بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی سیکرٹری جنرل کی طرف سے مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جمعہ کو پاکستان میں ہوئے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان سیلاب کا ایک سال: گوتیرش کی عطیہ دہندگان سے وعدے نبھانے کی اپیل
پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو ایک سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس آفت کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے عطیہ دہندگان اور عالمی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدے فوری طور پر پورے کریں۔
مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی ساکھ متاثر ہوگی: کاکڑ
پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مجوزہ اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے ادارے کی ساکھ اور حیثیت متاثر ہوگی اور تجویز دی کہ اس کی بجائے غیر مستقل ارکان کی تعداد اور مدت میں اضافہ کرنا مناسب رہے گا۔