انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پاکستان

ایک ہنگامی سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 6 سے 23 ماہ عمر کے تقریباً ایک تہائی بچے درمیانی نوعیت کی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ 14 فیصد سنگین نوعیت کی شدید غذائی قلت میں مبتلا ہیں۔
Saiyna Bashir/UNICEF Pakistan

پاکستان سیلاب: غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے 5.5 ملین ڈالر مختص

بچوں میں شدید غذائی قلت اور عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں جان بچانے والے غذائی اقدامات میں مدد کے لیے اقوامِ متحدہ کے فلاحی فنڈ کے تحت 5.5 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

آبپاشی کے اس نظام سے ناصرف نئے کھیتوں کو پانی مہیا کیا جا رہا ہے بلکہ پہلے سے موجود کھیت بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
IFAD

پاکستان: آبپاشی کا نظام جس نے مقامی لوگوں کی زندگی بدل دی

شمالی پاکستان میں پانی کے ایک نئے نظام نے وہاں رہنے والے لوگوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دی ہیں۔ درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے باوجود علاقے میں اس نئے منصوبے کی بدولت گزشتہ برس چھوٹے کسانوں کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

چھ مہینوں میں یونیسف اور اس کے امدادی شراکت داروں نے قریباً 1.2 ملین بچوں اور خاندانوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا۔
© UNICEF/Asad Zaidi

پاکستان سیلاب: ایک کروڑ متاثرہ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم

بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے مطابق پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے چھ ماہ بعد بھی متاثرہ علاقوں میں رہنے والے بچوں سمیت 10 ملین سے زیادہ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

اسلام میں خواتین کے مقام پر کانفرنس کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے کیا۔
UN News

ویمن ڈے: اسلام میں خواتین کے مقام پر بین الاقوامی کانفرنس

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلامی معاشرے میں خواتین کے مقام بارے غلط فہمیاں اسلامی تاریخ، تصورات، ثقافت، اور تہذیب اور ان میں خواتین کے کردار سے عمومی لاعلمی کا نتیجہ ہے۔

یونیسف کا عملہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے گاؤں مٹھو ببر میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
© UNICEF/Arsalan Butt

پاکستان: سیلاب کے چھ ماہ، اقوام متحدہ امدادی کاموں میں بدستور مصروف عمل

پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے چھ ماہ کے عرصے میں اقوام متحدہ کے ادارے اور ان کے شراکت دار 7 ملین سے زیادہ لوگوں کو خوراک اور دیگر ضروری خدمات پہنچا چکے ہیں جو کہ حکومت کے زیرقیادت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کا حصہ ہے۔

اغواء اور جبری شادی جیسے واقعات میں پولیس یا تو رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیتی ہے یا ان واقعات کو ''محبت کی شادیاں'' قرار دے کر کہا جاتا ہے کہ سرے سے کوئی جرم ہی نہیں ہوا۔
IRIN/Kamila Hyatt

جبری تبدیلی مذہب اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف پاکستان کارروائی کرے: ماہرین

اقوام متحدہ کے ماہرین برائے انسانی حقوق نے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکیوں کی جبری شادیوں اور ان کے مذہب کی جبری تبدیلی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو فوری روکنے اور متاثرین کے لیے انصاف یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جنیوا میں ’موسمیاتی تبدیلی کے مقابل مستحکم پاکستان‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہیں۔
UN Photo/Violaine Martin

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کے لیے عالمی مالیات میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے: گوتیرش

سیلاب سے بری طرح متاثرہ پاکستان کی مدد کے لیے عالمی برادری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقوام متحدہ کی کوششیں جنیوا میں جاری ہیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے عالمی مالیاتی نظام میں بنیادی اصلاحات پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے علاقے اسماعیل آباد میں سیلاب سے متاثرہ ایک خاندان۔
© UNICEF/Shehzad Noorani

پاکستانی سیلاب: نوے لاکھ لوگوں کے غربت کا شکار ہونے کا خطرہ

اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی نے کہا ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ تین کروڑ 30 لاکھ افراد کے علاوہ مزید 90 لاکھ لوگوں کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔