انسانی کہانیاں عالمی تناظر

پاکستان

پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یہ لڑکے گھریلوں برتنوں کو کشتی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Asad Zaidi

پاکستان سیلاب کا ایک سال: گوتیرش کی عطیہ دہندگان سے وعدے نبھانے کی اپیل

پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو ایک سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس آفت کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے عطیہ دہندگان اور عالمی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدے فوری طور پر پورے کریں۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی ساکھ متاثر ہوگی: کاکڑ

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مجوزہ اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے ادارے کی ساکھ اور حیثیت متاثر ہوگی اور تجویز دی کہ اس کی بجائے غیر مستقل ارکان کی تعداد اور مدت میں اضافہ کرنا مناسب رہے گا۔

بچیاں اپنے کچے گھر کے پاس بیٹھی ہین جو گزشتہ سال کے غیرمعمولی سیلاب میں بری طرح متاثر ہوا تھا۔
© UNICEF/A. Sami Malik

پاکستان: گزشتہ سال کا سیلاب بچوں کے لیے ’مستقل ڈروانا خواب‘

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحالی کی کوششوں کے لیے مناسب مقدار میں مالی وسائل دستیاب نہ ہونے کے باعث لاکھوں بچے انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال آنے والے سیلاب کا پانی ابھی اترا نہیں کہ اس سال پھر بارشوں نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔
© UNICEF/Juan Haro

پاکستان: مون سون بارشوں اور سیلاب سے ایک بار پھر تباہی اور ہلاکتیں

اقوام متحدہ میں امدادی امور کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) کے مطابق امسال پاکستان میں 25 جون سے 30 جولائی تک مون سون کی شدید بارشوں میں 179 افراد ہلاک اور 264 زخمی ہو گئے ہیں۔ 

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ضلع عمر کوٹ کے گاؤں ممتاز شاہ میں یونیسف کے سیکھنے کے ایک عارضی مرکز میں لڑکیاں لڈو کھیل رہی ہیں۔
© UNICEF/Sami Malik

پاکستان: سیلابی پانیوں میں یونیسف کے تعلیمی و تفریحی جزیرے

’(بارش) بہت شدید تھی، اس میں ہمارے گھر تباہ ہو گئے، ہمارے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی، کھانے پینےکو کچھ بھی میسر نہیں تھا ۔۔۔ جب یونیسف نے یہ سکول کھولا تو ہم نے یہاں آنا شروع کر دیا‘ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم یونیسف کی ایک محفوظ جگہ سے مستفیذ ہونے والے چودہ سالہ منصور نے بتایا۔

سمندری طوفان بپر جوائے سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والا پاکستان کا صوبہ سندھ ابھی گزشتہ سال کے مون سون بارشوں کے سیلاب کے اثرات سے نہیں نکل پایا۔
© UNICEF/Saiyna Bashir

پاکستان: طوفان بپر جوائے سے نمٹنے کے لیے یو این ادارے تیار

پاکستان میں اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر کے مطابق طوفان بپر جوائے سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کا عمل شروع ہوچکا ہے اور یو این ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے منہدم ہو جانے والی ایک عمارت۔
© UNOPS/Imran Karim Khattak

پاکستان سیلاب: قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے والی تعمیرات زیر غور

ترقیاتی منصوبوں کے انتظام و دیکھ بھال کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ یو این او پی ایس جہاں پاکستان میں گزشتہ سال مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں سہولت کار کے طور پر کام کر رہا ہے وہیں مستقبل میں موسمیاتی شدت کا مقابلہ کرنے والی عمارتوں کی تعمیر میں مدد کا جائزہ بھی لے رہا ہے۔