انسانی کہانیاں عالمی تناظر

نیوکلئیر

مظاہرین نیوکلیئر ہتھیاروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
© ICAN

ہولناک اثرات کے باوجود ایٹمی تجربات کا خطرناک سلسلہ جاری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ آٹھ دہائیوں میں دنیا کے 60 مقامات پر 2,000 سے زیادہ جوہری تجربات کے نتیجے میں یہ علاقے ناقابل رہائش ہو گئے ہیں جہاں لوگوں کو طویل مدتی طبی مسائل کا سامنا ہے۔

ہیروشیما کا امن پارک۔
© Unsplash/Alessandro Stech

ہیروشیما برسی: یو این چیف کا ایٹمی اسلحہ کے خاتمے کا مطالبہ

دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کو 79 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے جوہری اسلحے کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

UN News/Joon Park

جوہری توانائی کے بغیر 2050 تک کاربن سے چھٹکارا پانا ناممکن، گروسی

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کو عام کیے بغیر کاربن کے اخراج پر قابو پانا ممکن نہیں، تاہم اس مقصد کے لیے حکومتوں کو اس توانائی سے وابستہ منفی تاثر کو دور کرنا ہو گا۔ 

ایران کا بشر نیوکلیئر پاور پلانٹ (فائل فوٹو)۔
Photo: IAEA/Paolo Contri

ایرانی یورینیم ذخائر میں اضافے پر آئی اے ای او کو تشویش لاحق

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم کے ذخائر میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ ادارے کو تین سال سے اس کی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں ملی۔

جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کی ایک ٹیم ژاپوریژیا میں جوہری پاور پلانٹ کے معائنے میں مصروف (فائل فوٹو)۔
© IAEA/Fredrik Dahl

ژاپوریژیا نیوکلیئر پلانٹ پر حملے بند کیے جائیں، آئی اے ای اے

جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے یوکرین کے شہر ژاپوریژیا میں جوہری پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) پر ڈرون حملے کو جوہری تحفظ اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور ان کے عدم پھیلاؤ پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

نیوکلیئر جنگ کے ’خطرے کے پیش نظر‘ گوتیرش کا تخفیف اسلحہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی میں مکمل تباہی کے 80 برس بعد بھی جوہری ہتھیار عالمی امن و سلامتی کے لیے واضح اور موجود خطرہ ہیں۔

مظاہرین نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایٹمی اسلحہ کے پھیلاؤ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© ICAN/Seth Shelden

ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لیے نوجوان قیادت کی تربیت کا یو این پروگرام شروع

'جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لیے نوجوان رہنماؤں کے فنڈ' میں کام کے لیے منتخب ہونے والے 100 نوجوانوں کا پہلا اجلاس اقوام متحدہ میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو دنیا سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ کرنے کے لیے استعمال میں لائیں گے۔

ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف جنیوا میں ہونے والا ایک مظاہرہ (فائل فوٹو)۔
ICAN/Lucero Oyarzun

بڑھتی ’عالمی بداعتمادی‘ کے دوران ایٹمی تجربات پر پابندی کی اپیل

اقوام متحدہ نے جوہری تجربات بند کرنے کے لیے مزید عالمگیر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں "اجتماعی خودکشی" کے خطرے بارے متنبہ کیا ہے۔