انسانی کہانیاں عالمی تناظر

میانمار

میانمار کے علاقے مشرقی شان میں ایک کسان اپنی پوست کی فصل کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
© UNODC

میانمار: پوست کی کاشت میں اضافہ برقرار، یو این او ڈی سی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے اپنے ایک تازہ ترین سروے کے نتیجے میں بتایا ہے کہ میانمار میں تین سال سے مسلسل بڑھتی ہوئی افیون کی کاشت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک مظاہرہ۔
Unsplash/Pyae Sone Htun

میانمار: تین سالہ فوجی آمریت میں 6000 شہری ہلاکتوں پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے میانمار میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے اپنی سمت درست کرنے اور لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔

روہنگیا پناہ گزین سرحد پار کر کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Roger Arnold

آئی سی سی: میانمار آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر نے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

ایک ماں اپنے بچے کے ساتھ سمندری طوفان موچا میں تباہ ہو جانے والے اپنے گھر کے پاس کھڑی ہے (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Reuben Lim Wende

میانمار: بچوں کی زندگیوں کو خانہ جنگی اور موسمیاتی آفات سے خطرہ لاحق

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ میانمار میں انسانی بحران خطرناک حدود کو چھو رہا ہے جہاں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور موسمیاتی حوادث کے نتیجے میں بچوں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

میانمار کی ریاست راخائن میں مقامی لوگ سمندری طوفان سے ہونے والی تباہ کاری کا اندازہ لگا رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Naing Linn Soe

میانمار: ہمسایہ ممالک قیام امن کی کوششوں میں مدد کریں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہےکہ میانمار میں قیام امن کے لیے اس کے ہمسایہ ممالک اپنا اثرورسوخ استعمال کریں جہاں طویل کشیدگی کے باعث لاکھوں لوگوں کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔

بدامنی کے شکار میانمار کے مشرقی علاقوں سے راہ فرار اختیار کرنے والا ایک خاندان۔
© UNOCHA/Siegfried Modola

میانمار: فوجی بغاوت کے بعد اب تک 5,000 سے زیادہ افراد ہلاک

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے بتایا ہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور نظم و نسق کا بحران جاری ہے جہاں فوجی بغاوت کے بعد اب تک 5,350 شہری ہلاک اور 33 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

میانمار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ایک فضائی منظر۔
UN Photo/Evan Schneider

یو این ادارے میانمار میں متاثرین سیلاب تک امداد پہنچانے میں مصروف عمل

اقوام متحدہ کی امدادی ٹیمیں میانمار میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہنگامی امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیلاب نے پانچ لاکھ سے زیادہ آبادی کو متاثر کیا ہے اور وسیع رقبے پر چاول کی فصل تباہ ہونے سے غذائی بحران آنے کا اندیشہ ہے۔

بنگلہ دیش میں ایک روہنگیا پناہ گزین خاتون اقوام متحدہ سے امداد وصول کر رہی ہیں (فائل فوٹو)۔
© WFP/Saikat Mojumder

میانمار خانہ جنگی میں پھنسے روہنگیاؤں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے میانمار میں تیزی سے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں حکومتی فوج اور باغی ملیشیاؤں کی لڑائی سے بچنے کے لیے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب سے میانمار کی پانچ ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔
© WFP

میانمار: سیلاب اور خانہ جنگی میں تیزی سے انسانی بحران میں شدت

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ میانمار میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ملک میں جاری لڑائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران میں اضافہ کر دیا ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔