انسانی کہانیاں عالمی تناظر

میانمار

آبائی وطن میانمار میں مشکلات کی وجہ سے روہنگیا افراد کی ایک بڑی تعداد بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے۔
© UNICEF/Rashad Wajahat Lateef

میانمار: روہنگیا کی فوج میں جبری بھرتی پر وولکر ترک کو تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے میانمار میں فوج اور حزب مخالف کے مابین بڑھتی ہوئی لڑائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں سرکاری فوج کی جانب سے مسلم اقلیتی روہنگیا برادری کو جبری طور پر بھرتی کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

میانمار میں جاری سیاسی بحران، قدرتی آفات، اور کووڈ۔19 وباء کے اثرات نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا ہے۔
© UNICEF/Naing Lin Soe

میانمار: سیاسی بحران اور معاشی بدحالی میں متوسط طبقہ معدومیت کا شکار

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار میانمار میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور عدم تحفظ و مسلح تنازع میں شدت آنے کے ساتھ متوسط طبقے کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔

میانمار میں اندرونی طور پر نقل مکانی پر مجبور ایک خاندان تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب پھر رہا ہے۔
© UNOCHA/Siegfried Modola

میانمار کی صورتحال کا تقاضا بین الاقوامی یکجہتی و تعاون، یو این

قیام امن و سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ میانمار میں تین سال سے جاری مسلح تنازع میں عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور اب یہ بحران ملکی سرحدوں سے باہر بھی پھیلنے لگا ہے۔