انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مصنوعی ذہانت

فورم کے شرکاء مصنوعی ذہانت کی ضابطہ کاری اور غلط و گمراہ کن اطلاعات کے آن لائن پھیلاؤ جیسے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا حل تلاش کریں گے۔
© UNICEF/Karel Prinsloo

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے منفی اثرات سے نمٹنے پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پیش کردہ امکانات سے تمام انسانوں کو مساوی فائدہ پہنچانے کے لیے اس میدان میں مشترکہ طور پر ضروری ضابطے تشکیل دینا ہوں گے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیٹا پروسیسنگ کے عمل کے حوالے سے پرائیوسی پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔
© Unsplash/Steve Johnson

کاپ 29: ماحول دوست ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حصول کا اعلامیہ منظور

آذربائیجان میں جاری اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ 29) میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیاری میں کاربن اور آلودگی کے اخراج کو کم کرنے اور اسے موسمیاتی اقدامات کی رفتار تیز کرنے کے لیے استعمال میں لانے کے لیے اعلامیے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Public Domain

انٹرویو: بوتل سے باہر مصنوعی ذہانت کے جن کو کیسے قابو میں لایا جائے؟

کیا مصنوعی ذہانت دنیا میں موجود ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کر سکتی ہے یا یہ مستقبل میں مزید تفریق کا سبب بننے جا رہی ہے؟ کیا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے رویوں سے متعلق ڈیٹا کو چھپ کر اکٹھا کرنے والی کمپنیوں کو روکا جا سکتا ہے؟ کیا یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں استاد اور شاگرد کے رشتے کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گی؟ کیا مصنوعی ذہانت میں عیاں عالمی، طبقاتی، صنفی اور زبان کی تفریق کو اقوامِ متحدہ جیسے ادارے روک سکتے ہیں؟

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے ٹیکنالوجی امن دیپ سنگھ گِل یو این نیوز کی میتا حوصالی کو انٹرویو دے رہے ہیں۔
UN News

انٹرویو: یو این کی مصنوعی ذہانت کے محفوظ اور مشمولہ استعمال کی کوششیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے ٹیکنالوجی امن دیپ سنگھ گِل نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو باضابطہ بنانے اور اس کی نگرانی حوالے سے عالمی سطح پر مکالمے کی ضرورت ہے تاکہ اس سے درپیش خطرات پر مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جا سکے۔

گزشتہ سال دنیا بھر میں 'جین اے آئی' پر مبنی ٹیکنالوجی کے جاری کردہ ملکیتی حقوق کی تعداد 25 فیصد اور اس ٹیکنالوجی سے متعلق شائع ہونے والے مضامین کی تعداد 45 فیصد تک بڑھ گئی۔
WIPO

تخلیقی مصنوعی ذہانت کے پیٹنٹ میں چین کا دنیا میں پہلا نمبر

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ویپو) نے بتایا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت (جین اے آئی) پر مبنی ایجادات کے ملکیتی حقوق کی درخواست دینے والوں میں چین کے موجدین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اطلاعاتی دیانت کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی اصولوں کے اجراء کے موقع پر نیو یارک میں صحافیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائے بغیر آن لائن جھوٹ روکنا ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو انسانی حقوق مضبوطی سے برقرار رکھتے ہوئے آن لائن نفرت اور جھوٹ کے پھیلاؤ سے ہونے والے نقصان پر قابو پانا ہو گا۔

سالانہ کانفرنس ’اے آئی فار گڈ‘ میں روبوٹ بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔
UN News/Anton Uspensky

غلط معلومات اور ڈیپ فیک سے نمٹنے کے لیے روبوٹ تیار

مصنوعی ذہانت پر اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس جمعہ کو جنیوا میں ختم ہو گئی ہے جس میں گمراہ کن اطلاعات اور ڈیپ فیک سے موثر تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی نگرانی اور اس کے مفید استعمال کا معاملہ موضوع بحث رہا۔

کانفرنس میں آئی ٹی یو کی سیکرٹری جنرل ڈورین بوگڈان۔مارٹن کا استقبال فٹ بال کھیلتے روبوٹوں نے کیا۔
UN News/Anton Uspensky

اے آئی کی انقلابی صلاحتیں پائیدار ترقی میں کارآمد، گوتیرش

بین الااقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین (آئی ٹی یو) کے زیراہتمام مصنوعی ذہانت کے مفید استعمال پر سالانہ کانفرنس جنیوا میں شروع ہو گئی ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں شرکا اس ٹیکنالوجی سے وابستہ امیدوں اور خدشات پر گفت و شنید کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر موجودہ رجحانات جاری رہتے ہیں تو مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ٹیکنالوجی اور خدمات میں متنوع صنفی اور نسلی نقطہ نظر کی کمی برقرا رہے گی۔
© ITU/D.Woldu

جانیے کہ کیا مصنوعی ذہانت بھی صنفی عدم مساوات کا شکار ہے؟

اگرچہ دنیا بھر میں خواتین کی انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن کم آمدنی والے ممالک میں صرف 20 فیصد خواتین کو ہی انٹرنیٹ میسر ہے۔ صنفی ڈیجیٹل تقسیم سے معلومات کا خلا پیدا ہوتا ہے جسے مصنوعی ذہانت میں صنفی تعصب کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔