انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

حالیہ جنگ کے دس مہینوں میں محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں لوگوں کو بارہا نقل مکانی کرنی پڑی ہے جس سے بچوں کی نشوونما و تعلیم بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

مشرق وسطیٰ میں پھیلتی کشیدگی کے بچوں کی زندگیوں پر بھیانک اثرات، یونیسف

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تشدد اور حملوں سے علاقے میں بچوں کی زندگیوں پر خوفناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے رفع میں صحافیوں سے بات کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© OHCHR

وولکر ترک کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری طور پر کم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو فوری کم کرنے کے لیے تنازع کے تمام فریقین اور ان پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک سے فعال کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں ملبے کا ڈھیر بننے والی رہائشی عمارتیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ہنگامی بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت، وینزلینڈ

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے لبنان، اسرائیل کے زیرقبضہ شامی علاقے گولان اور ایران میں حالیہ حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔