افغانستان: پوست کی کاشت میں کمی لیکن مصنوعی منشیات کے استعمال میں اضافہ
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار میں کمی کا رحجان برقرار ہے تاہم کاشت کاروں کو متبادل زرعی مواقع مہیا نہ کیے گئے تو یہ کامیابی خطرے میں پڑ جائے گی۔
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار میں کمی کا رحجان برقرار ہے تاہم کاشت کاروں کو متبادل زرعی مواقع مہیا نہ کیے گئے تو یہ کامیابی خطرے میں پڑ جائے گی۔
افغانستان میں طالبان حکمرانوں کی جانب سے عائد کردہ کڑی پابندیوں کے باوجود رواں سال 12,800 ہیکٹر رقبے پر افیون کاشت کی گئی جو 2023 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد جرائم و منشیات (یو این او ڈی سی) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی سمگلنگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر سال شراب نوشی سے 26 لاکھ اور منشیات کے استعمال سے 6 لاکھ اموات ہوتی ہیں جن میں بڑی تعداد مردوں کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور ان کا استعمال کرنے والوں کے لیے علاج کے اقدامات کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے وابستہ بدنامی اور امتیازی سلوک کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
منشیات کی خریدوفروخت کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور گمراہ کن اطلاعات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں نشہ آور اشیا کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
بندرگاہیں اور ہوائی اڈے سنتھیٹک منشیات اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادوں کی سمگلنگ کا عام راستہ ہیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے ان جگہوں پر منشیات کی ضبطی پر مامور حکام کی صحت و زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
جنوب مشرقی ایشیا میں غیرقانونی معیشت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ منظم جرائم میں ملوث گروہوں نے خطے میں ایسے علاقوں کو اپنی کارروائیوں کا مرکز بنا رکھا ہے جہاں قانون کی عملداری کمزور ہے۔