انسانی کہانیاں عالمی تناظر

معاشی ترقی

اعلی کارکردگی کے حامل کمپیوٹر سرور کی تجارت میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
© UNSPLASH/Alex Kotliarskyi

انڈیا، چین اور امریکہ کو عالمی تجارت میں اضافے سے فائدہ

رواں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی تجارت میں مثبت رجحانات دیکھنے کو ملے جب اشیا کی تجارتی قدر میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں تقریباً 1 فیصد اور خدمات میں تقریباً 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا۔

دبئی میں موسم پر اقوام متحدہ کی کانفرنس ’کاپ28‘ کے موقع پر سو فیصد بجلی پر چلنے والی بس بھی نمائش میں رکھی گئی تھی۔
COP28/Anthony Fleyhan

نقل و حمل کے پائیدار ذرائع کے لیے اختراعی طریقے اپنانے پر زور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا ہے کہ نقل و حمل کے شعبے سے ماحول کو ہونے والے نقصان میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔ دنیا موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے ماحول دوست اور خوشحال مستقبل تخلیق کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائے۔

گھانا میں غربت کے خاتمے کے لیے یونیسف کے پروگرام ’لیپ‘ کی شرکاء خواتین۔
© UNICEF/Francis Kokoroko

پریشان کن عالمی رحجانات کے دوران حقوق خواتین کے تحفظ کی ضرورت، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کی ہنگامی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صنفی مساوات کے لیے کڑی محنت سے حاصل کی گئی کامیابیاں ضائع ہو رہی ہیں۔

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں خواتین کے عالمی دن کا جشن منایا جا رہا ہے۔
© UN Women/Magfuzur Rahman Shan

خواتین کی معاشی خودمختاری بڑھانے کے پانچ طریقے

خواتین کی معاشی ترقی کا دارومدار ان کے لیے مالی وسائل کی فراہمی پر ہے۔ یو این ویمن کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سرمایہ کاری کی موجودہ رفتار کے ہوتے ہوئے 2030 تک 34 کروڑ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں بدستور شدید غربت کا شکار رہیں گی۔

پاکستان کی 60 فیصد غیرملکی برآمدات ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہیں۔
Courtesy: Lok Sujag Pakistan

پاکستان کے موسمیاتی و معاشی مسائل کا تقاضا فوری سرمایہ کاری، انکٹاڈ

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے کڑے اثرات اور سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر فوری سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کو ماحول دوست بنانے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو  کے تیسرے فورم میں شرکت کے دوران چین کے صدر ژی جنگپِنگ کے ساتھ۔
UN China

معاشی ڈھانچے میں بہتری لاتے ہوئے ماحول کو مت بھولیں: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، اچھے روزگار کی تخلیق، توانائی کے نظام میں تبدیلی لانے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں بنیادی ڈھانچے کی خاص اہمیت ہے اور اس شعبے میں درپیش مسائل کو مواقع میں تبدیل کرنا ہو گا۔