دنیا میں ہر دسواں فرد بھوک کا شکار، یو این رپورٹ
اقوام متحدہ کے پانچ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک جائزے کے مطابق کووڈ۔19، متواتر موسمی آفات اور مسلح تنازعات بشمول یوکرین کی جنگ کے باعث گزشتہ سال دنیا بھر میں 78 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو بھوک کا سامنا تھا۔