انسانی کہانیاں عالمی تناظر

جراثیم

جدہ میں ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت (اے ایم آر) کے بارے میں چوتھی عالمی وزارتی کانفرنس کے آخری روز کا ایک منظر۔
Ministry of Health/Saudi Arabia

جدہ کانفرنس ادویات کی کم ہوتی تاثیر پر مشترکہ اقدامات کے عہد پر ختم

ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت (اے ایم آر) کے بارے میں چوتھی عالمی وزارتی کانفرنس اس پیچیدہ طبی مسئلے سے نمٹنے کے لیے قابل عمل اور ہر شعبے میں لیے جانے والے اقدامات سے متعلق اعلامیے کی منظوری کے ساتھ ختم ہو گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس جراثیمی مزاحمت کے خلاف سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے چوتھے اعلیٰ سطحی عالمی وزارتی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
Minsitry of Health/Saudi Arabia

دواؤں کی تاثیر میں کمی ہر سال 13 لاکھ اموات کا موجب، ڈبلیو ایچ او چیف

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت (اے ایم آر) سے اموات کا محض خدشہ ہی نہیں ہے بلکہ ہر سال 13 لاکھ لوگ دواؤں کے بے اثر ہو جانے کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

نائجیریا کے ایک ٹیچجنگ ہسپتال کی لیبارٹری میں جرثموں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
© WHO/Etinosa Yvonne

بیماریاں پھیلانے والے 17 جرثموں کے خلاف ویکسین کی تیاری پر توجہ کی ضرورت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تواتر سے خطرناک بیماریاں پھیلانے والے 17 اقسام کے ایسے بیکٹیریا، وائرس اور طفیلیوں کی نشاندہی کی ہے جن کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر ویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ارجنٹائن میں سائنسدان جراثیموں میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مدافعت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
© WHO/Sarah Pabst

اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی مدافعت سے نمٹنے کے اعلامیہ کی منظوری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے جراثیم کش ادویات کے خلاف مزاحمت (اے ایم آر) کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے وعدوں پر مشتمل اعلامیے کی منظوری دے دی ہے۔

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی بچے کو اٹھائے صحت عامہ کے مقامی مرکز کی طرف جا رہی ہے۔
© UNICEF/Shehzad Noorani

موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر ناکافی تحقیق

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک جامع جائزے میں ملیریا، ڈینگی، ککرے، اور گرم مرطوب علاقوں میں پائی جانے والی دوسری بیماریوں پر موسمیاتی تبدیلی کے مکمل اثرات کو سمجھنے میں خلاء کا انکشاف ہوا ہے۔