انسانی کہانیاں عالمی تناظر

COP16

تحفظ ماحول کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیپ نے سینیگال میں بنجر ہو جانے والی زمین کی بحالی کے لیے نصف دائروی کاشتکاری کا طریقہ کار استعمال کیا ہے جس میں بارش کے پانی سے آبپاشی کی جاتی ہے۔
©WFP/Evelyn Fey

بنجرپن پر کانفرنس بحالی زمین کے عزم کے ساتھ ریاض میں ختم

ارضی بنجر پن کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی سی ڈی) کے ریاستی فریقین کی کانفرنس (کاپ 16) سعودی عرب میں ختم ہو گئی ہے جس میں خشک سالی پر قابو پانے اور زمین کی بحالی کے لیے فوری اور جامع اقدامات کا عزم کیا گیا ہے۔

ارجنٹائن میں تمباکو کے ایک کھیت میں کسان کام کر رہے ہیں۔
© ILO/Gastón Chedufau

دنیا بھر میں زمینی انحطاط سے 23 ٹریلین ڈالر نقصان کا خطرہ

اقوام متحدہ نے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ کاروباری اور مالیاتی حکمت عملی میں پائیدار ارضی انتظام یقینی بنائے کیونکہ زمینی بنجر پن کے باعث 2050 تک دنیا کو 23 ٹریلین ڈالر کے نقصان کا خطرہ ہے جسے صرف 4.6 ٹریلین ڈالر خرچ کر کے روکا جا سکتا ہے۔ 

سدھیش ساکورے پونا انڈیا میں کسانوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
UNCCD

زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کی کوشش کرنے والے باہمت لوگوں کی کہانیاں

زمبابوے میں ایک ارب درخت لگانے، مالی میں مورنگا درخت کی مصنوعات برآمد کرنے اور کوسٹا ریکا میں پینگوئن کے تحفظ نامی ایک بورڈ گیم تیار کرنے جیسی کامیاب کوششیں کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کو اقوام متحدہ نے بنجرپن، زمین کی خرابی اور خشک سالی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنے پر تسلیم کیا ہے۔