انسانی کہانیاں عالمی تناظر

بیماریاں

گزشتہ دہائیوں میں ڈبلیو ایچ او کے زیرقیادت لوگوں کو بیماریوں سے بچانے میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
© UNICEF Ethiopia/Mulugeta Ayen

صحت سب کے لیے، عالمی ادارہ صحت کی 75 ویں سالگرہ

آج صحت کا عالمی دن ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا قیام انسانی زندگی پر دوسری جنگ عظیم کے تباہ کن اثرات کے بعد 7 اپریل 1948 کو عمل میں آیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بانجھ پن صحت عامہ کا ایک عالمی مسئلہ ہے۔
© Unsplash/Jan Antonin Kolar

تولیدی دیکھ بھال عالمی صحت کے لیے ضروری: ڈبلیو ایچ او

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک نئی اہم رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک فرد بانجھ پن کا شکار ہے اور ایسے لوگوں کی قابل استطاعت علاج تک رسائی ناکافی ہے۔

استوائی گنی کے علاقے مالابو کی بانی ریسرچ لیبارٹری میں جرثموں پر تحقیق جاری ہے۔
WHO

ماربرگ وباء نے صحت اور زمین میں تعلق کو اجاگر کیا ہے: ٹیڈروز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ادارہ اقوام متحدہ کے زیرقیادت 'ون ہیلتھ' طریقہ کار پر عملدرآمد کے لیے مزید عالمگیر اقدامات کی وکالت کرتے ہوئے استوائی گنی اور تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وباء پر قابو پانے میں مدد دے رہا ہے۔

البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں ایک معمر خاتون کو کووڈ۔19 ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
© WHO/Arete/Florion Goga

عالمی وبائی معاہدے کے بارے میں غلط اطلاعات پر انتباہ

اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کےسربراہ نے ''سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع ابلاغ پر غلط اطلاعات'' کے خلاف پُرزور آواز بلند  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزام غلط ہے کہ وباؤں سے متعلق ایک ایسے معاہدے پر بات ہو رہی ہے جس سے ادارے کو مستقبل میں وباؤں میں قومی خودمختاری سے ماوار اقدامات کا اختیار مل جائے گا۔

گزشتہ دہائی میں استوائی بیماریوں (این ٹی ڈیز)  کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
WHO

استوائی بیماریوں سے جُڑی ’غربت اور بدنامی‘ کا خاتمہ ہونا چاہیے: عالمی ادارہِ صحت

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈینگی، جذام اور نظرانداز شدہ دیگر استوائی بیماریوں (این ٹی ڈی) کے خاتمے کے لیے گزشتہ دہائی میں مزید ممالک نے کام کیا ہے، تاہم وبا سے متعلقہ مسائل کے ہوتے ہوئے بہت بڑی کوششیں اور سرمایہ کاری درکار ہے۔