انسانی کہانیاں عالمی تناظر

بھوک

رپورٹ کے مطابق، 16 میں سے 14 بھوک زدہ علاقوں میں جنگیں اور تشدد بھوک کے بنیادی محرکات ہیں۔
© UNICEF/Mohammed Nateel

دنیا کے 16 مقامات پر لوگ فاقہ کشی پر مجبور، یو این ادارے

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) اور عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ مسلح تنازعات، معاشی دھچکوں اور کڑے موسمی حالات کے باعث لاکھوں افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

افغانستان ان چھ علاقوں میں شامل ہیں جہاں لوگوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔
© WFP/Rana Deraz

امدادی کٹوتیاں: 14 کروڑ لوگوں کو فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی

عالمی ادارۂ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک دنیا بھر میں 14 کروڑ لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ انسانی امداد میں کمی کے باعث چھ بحران زدہ علاقوں میں خوراک پہنچانے کے لیے اس کی کارروائیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

بھوک سے دم توڑنے والی جانا آید کی ایک پرانی تصویر جو ان کی والدہ کے موبائل میں محفوظ ہے۔
© UNICEF

دنیا بھوک کا شکار غزہ کے بچوں کو مایوس کر رہی ہے، امدادی ادارے

غزہ شہر پر مکمل قبضے کے لیے اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جبکہ شدید غذائی قلت کے باعث ہڈیوں کا ڈھانچہ دکھائی دینے والی نو سالہ جانا آید انتقال کر گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی جانب سے ان کی جاری کردہ تصاویر کا غزہ میں پھیلی بھوک کی جانب دنیا کی توجہ دلانے میں اہم کردار رہا۔

یونیسف کے مطابق جولائی میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد 8.3 فیصد تھی جو گزشتہ مہینے بڑھ کر 13.5 فیصد تک پہنچ گئی۔
© UNRWA

غزہ: غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت تشویشناک شرح سے بڑھ رہی ہے جہاں غزہ شہر میں 20 فیصد بچے خوراک کی کمی کے باعث شدید جسمانی کمزوری کا شکار ہیں۔

غزہ کی بیشتر آبادی فاقوں کا شکار ہے۔
© UNICEF/Mohammed Nateel

غزہ سے سوڈان تک بھوک کو جنگی ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، یو این چیف

غزہ میں بھوک کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے امداد میں اضافے کا فیصلہ جان لیوا غذائی قلت کو روکنے کے لیے ناکافی ہے۔

غزہ کے بھوک کے مارے لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کے خوراک کے حصول کے لیے نکلتے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک

اقوام متحدہ کے حکام نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے مراکز پر خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں لوگوں کی ہلاکتوں کو ہولناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوڈان کا شمار ان پانچ علاقوں میں ہوتا ہے جہاں وسیع پیمانے پر لوگوں کو بھوک کا سامنا ہے۔
© WFP/Muna Abdelhakim

وسائل کی کمی دنیا کے کئی علاقوں میں قحط کے بڑھتے خطرے کا سبب

دنیا میں بھوک سے متاثرہ پانچ علاقوں میں لوگوں کو قحط اور موت کا خطرہ لاحق ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات کے ساتھ جنگوں کو روکنے اور نقل مکانی کی وجوہات کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔

نقل مکانی پر مجبور وسطی افریقہ ایک خاندان مہاجر کمیپ میں کھانا تیار کر رہا ہے۔
© UNOCHA/Adrienne Surprenant

تنازعات اور موسمی شدت مغربی و وسطی افریقہ میں بھوک میں اضافہ کا سبب

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ مغربی اور وسطی افریقہ میں جاری مسلح تنازعات، نقل مکانی، موسمی شدت کے واقعات اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے۔