انسانی کہانیاں عالمی تناظر

آزادی اظہار رائے

خواتین صحافیوں کو پریس کانفرنسوں میں شرکت کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

افغانستان: میڈیا اور آزادی اظہار رائے شدید پابندیوں کا شکار، رپورٹ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن(یونیما) کی جانب سے جاری کی گئی ایک مشترکہ رپورٹ میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد میڈیا کی آزادی کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

صحافی مصطفیٰ البیاض غزہ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے۔
© UNDP PAPP/Abed Zagout

صحافیوں کے قتل کے 85 فیصد مقدمات بے نتیجہ، یونیسکو

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس، اور ثقافت (یونیسکو) نے تمام ممالک سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے اور صحافیوں کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔

وولکر ترک نے کہا ہے کہ آج تباہ کن جنگوں نے مشرق وسطیٰ کو صحافیوں کے لیے خطرناک ترین جگہ بنا دیا ہے.
UN Photo/Loey Felipe

صحافیوں کے خلاف جرائم کرنے والوں کا محاسبہ ضروری، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے لیے کام کرنے والے دیگر کارکنوں کو تحفظ دینے اور ان کے خلاف جرائم کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔

مظاہرین نیو یارک میں کولمبیا یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلباء پر جبر کے خاتمے کا مطالبہ

اجتماع اور میل جول کی آزادی پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار جینا رومیرو نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں فلسطینی لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے تناظر میں پرامن احتجاج کے حق کو تحفظ دیا جائے اور طلبہ کے خلاف جابرانہ پالیسیاں واپس لی جائیں۔

رائے اور اظہار کی آزادی پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار آئرین خان (فائل فوٹو)۔
UN Photo

غزہ: الجزیرہ کے صحافیوں کو دانستہ نشانہ بنایا گیا، انسانی حقوق ماہر

رائے اور اظہار کی آزادی پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار آئرین خان نے غزہ میں الجزیرہ ٹیلی ویژن کے صحافی اسماعیل الغول اور کیمرا مین رامی الریفی کی ہلاکت کو اسرائیل کا دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایوان گیرشکووچ جنہیں روس میں جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
© The Wall Street Journal

روس: امریکی صحافیوں کی سزائیں آزادی صحافت پر سنگین حملہ، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکہ سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو روس میں دی جانے والی قید کی سزاؤں کی مذمت کرتے ہوئے اسے تمام صحافیوں کے لیے خوفناک انتباہ قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جولین اسانج اپنے میڈیا پلیٹ فارم وکی لیکس پر خفیہ مواد جاری کرنے کے بعد امریکہ کو مطلوب تھے (فائل فوٹو)۔
© Foreign Ministry of Ecuador/David G. Silvers

برطانوی قید سے وکی لیکس کے جولین اسانج کی رہائی کا خیر مقدم

تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیرانسانی یا توہین آمیز سلوک یا سزا پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جل ایڈورڈز نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی برطانیہ میں قید سے رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

حقِ تعلیم پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی اطلاع کار فریدہ شہید کا کہنا ہے کہ سچائی کی تلاش اور اخلاقی و پیشہ وارانہ معیارات کے مطابق اطلاعات کے حصول میں تعلیمی آزادی کا خصوصی کردار ہوتا ہے (فائل فوٹو)۔
Johanne Bouchard/OHCHR

آزاد عدلیہ اور صحافت کی طرح علمی آزادی بھی اہم، فریدہ شہید

حقِ تعلیم پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار فریدہ شہید نےکہا ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں تعلیمی آزادی کو جبر کا سامنا ہے۔ رائے عامہ کو قابو میں لانے کے لیے عائد کردہ پابندیوں سے آزاد سوچ کو نقصان پہنچتا ہے اور تعلیمی و سائنسی آزادی محدود ہو جاتی ہے۔

غزہ میں ایک خیمے پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے دنیا بھر کے طلباء کے لیے اظہار تشکر کے کلمات تحریر ہیں۔
UN News/Ziad Taleb

جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار ماہرین نے جنگوں اور پرتشدد تنازعات کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر جبر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایسی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلباء امریکی شہر نیو یارک کی مشہور کولمبیا یونیورسٹی کے باہر غزہ میں جنگ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش

تعلیم کے حق پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار فریدہ شہید نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں طلبہ کے حالیہ احتجاج کو پرتشدد انداز میں کچلنے سے تعلیمی اداروں میں عقلی آزادی اور جمہوری اصولوں پر قدغن کی نشاندہی ہوتی ہے۔