انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایڈز

اس وقت بھی دنیا کے 63 ممالک میں ہم جنس تعلقات کو جرم سمجھا جاتا ہے جس سے متاثرہ افراد ایچ آئی وی کی روک تھام، تشخیص یا علاج سے محروم ہو جاتے ہیں۔
UNAIDS

ایڈز کے خاتمہ میں انسانی حقوق کی اہمیت مرکزی، یو این ادارہ

یکم دسمبر کو ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام برائے ایچ آئی وی و ایڈز ( یو این ایڈز) کی ایک تازہ رپورٹ بعنوان "ایڈز کے خاتمے کے لئے انسانی حقوق کا راستہ اختیار کریں" میں انسانی حقوق کی ایڈز کے خاتمے کی جدوجہد میں مرکزی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

بالغوں کے باہمی رضامندی سے ہم جنسی اظہار کو جرم قرار دینا حکومت کی جانب سے مداخلت بیجا کے مترادف اور آزادی و نجی اخفا کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
© Unsplash/Aiden Craver

مختلف جنسی رحجانات پر تعزیری قوانین لگانا انسانی حقوق کی پامالی

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک اور یو این ایڈز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ونی بیانیما نے کہا ہے کہ 'ایل جی بی ٹی کیو آئی+' افراد کے خلاف تعزیری قوانین انسانی حقوق کی پامالی ہیں اور ان سے صحت عامہ کو نقصان ہوتا ہے۔

چالیس سال قبل ایڈز کی وبا کے آغاز پر دنیا کے دو تہائی ممالک میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد مجرم متصور ہوتے تھے۔ آج دو تہائی ممالک میں یہ صورتحال نہیں ہے۔
© UNAIDS Asia and Pacific

ایڈز بارے صفر تعصب کے دن حقوق کی بڑھتی پامالیوں پر تشویش

امتیازی سلوک کے خاتمے کے 10 ویں عالمی دن پر ایڈز کی روک تھام کے عالمی ادارے (یو این ایڈز) نے کہا ہے کہ صنف، جنس یا ایچ آئی وی کی صورتحال سے قطع نظر سبھی کے لیے مساوات اور شفافیت کو فروغ دینے کا کام خطرے سے دوچار ہے۔