انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امریکہ

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ایک آزاد ادارہ ہے۔
UN Photo/Rick Bajornas

عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)، اس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے خلاف انتقامی کارروائی کی دھمکیاں دیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

طلباء امریکی شہر نیو یارک کی مشہور کولمبیا یونیورسٹی کے باہر غزہ میں جنگ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش

تعلیم کے حق پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار فریدہ شہید نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں طلبہ کے حالیہ احتجاج کو پرتشدد انداز میں کچلنے سے تعلیمی اداروں میں عقلی آزادی اور جمہوری اصولوں پر قدغن کی نشاندہی ہوتی ہے۔

مظاہرین نیو یارک میں کولمبیا یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

غزہ جنگ: امریکہ میں مظاہرین کے خلاف ’طاقت کے استعمال‘ پر تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ کی جنگ کے خلاف امریکہ کی یونیورسٹیوں میں ہونے والے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ریم السالم کا کہنا ہے کہ نئے ضابطے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت امریکہ کی ذمہ داریوں سے متضاد ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش

خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ریم السالم نے امریکہ کے تعلیمی ایکٹ میں 'جنس' کی نئی تعریف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد اور تفریق میں اضافہ ہو جائے گا۔

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس۔
Unsplash/David Everett Strickler

امریکہ دوسرے ممالک کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دینا بند کرے، ماہرہن

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ممالک کو یکطرفہ طور پر دہشت گردی کے سرپرست قرار دینے سے انسانی حقوق پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی سپریم کورٹ کے سامنے سزائے موت کے خلاف مظاہرہ ہو رہا ہے۔
Unsplash/Maria Oswalt

امریکہ: سزائے موت پر عملدرآمد میں ’تجرباتی گیس کے استعمال‘ پر تشویش

اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکہ میں قتل کے مجرم کینتھ یوجین سمتھ کو نائٹروجن ہائپوکسیا کے ذریعے سزائے موت دیے جانے پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طریقہ ظالمانہ، غیرانسانی یا توہین آمیز سلوک یا تشدد کے مترادف ہو سکتا ہے۔