انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمیِ ادارہ محنت

ملاوی میں ایک ہیلتھ ورکر مریض کا درجہ حرارت چیک کر رہا ہے۔ عالمی ادارہ محنت کی رپورٹ میں نرسنگ اور ایسے دوسرے ضروری خدمات سرانجام دینے والے شعبوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
© UNICEF

ضروری کارکنوں کے حالات کار میں بہتری کی ضرورت: آئی ایل او

اقوام متحدہ کے ماہرین محنت نے کہا ہے کہ رکن ممالک کو آئندہ بحرانوں سے بچنا ہے تو کووڈ کے دوران دنیا میں لاک ڈاؤن کے وقت خاندانوں، معاشروں اور معیشتوں کو چلائے رکھنے والے اہم کارکنوں کو فوری طور پر اچھی اجرتیں اور بہتر حالات کار مہیا کرنا ہوں گے۔

البانیہ میں اٹلی کے ایک کارخانے میں کام کرنے والوں میں خواتین کی تعداد 90% ہے۔
© ILO/Marcel Crozet

روزگار کے مواقعوں اور اجرتوں میں صنفی تفاوت برقرار: آئی ایل او

اقوام متحدہ میں امور محنت کے ماہرین نے کہا ہے کہ تقریباً دو دہائیوں میں روزگار تک خواتین کی رسائی، ان کے ملازمتی حالات اور اجرتوں میں صںفی بنیاد پر دائمی فرق سے متعلق دنیا بھر کی صورتحال میں بمشکل ہی کوئی بہتری آئی ہے۔

گھر سے کام کرتے ہوئے ایک باپ اپنے بچے کی دیکھ بھال بھی کر رہا ہے۔
World Bank/Henitsoa Rafalia

کام کے لچکدار اوقات میں سب کا فائدہ، عالمی ادارہِ محنت کی رپورٹ

آئی ایل او کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق کام کے لچکدار اوقات ملازمین اور ان کے خاندانوں کو کام اور ذاتی زندگی میں بہتر توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہوئے معیشتوں اور کاروباروں کی ترقی کا سبب بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کام کی جگہ پر جنسی تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بننے والوں میں خواتین کی اکثریت تھی۔
Unsplash/Eric Ward

ہر پانچواں ملازمت پیشہ فرد کام کی جگہ پر اذیت کا شکار: عالمی ادارہِ محنت

دنیا میں ملازمت کرنے والے تقریباً 23 فیصد لوگوں کو کام کی جگہ پر نفسیاتی یا جنسی ہراسانی سمیت مختلف قسم کی اذیت کا سامنا رہتا ہے۔ یہ بات آئی ایل او، امدادی ادارے لائیڈ رجسٹر فاؤنڈیشن اور گیلپ کی ایک مشترکہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں کھیت مزدور کام کر رہے ہیں۔
© ILO/Sven Torfinn

مہنگائی کے مقابلےمیں کم اجرتوں سے غربت اور بے چینی کا خدشہ: آئی ایل او

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بہت سے ممالک میں حقیقی اجرتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ یہ بات عالمی ادارہ محنت نے بدھ کو شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔

میکسیکو کے شہر سان ڈی کورتارو کی گلیوں میں گڑیاں بیچنے والی ایک خاتون۔
Unsplash/Bernardo Ramonfaur

یوکرین جنگ کی وجہ سے ملازمتوں کے مواقع دنیا بھر میں کم ہونگے: عالمی ادارہِ محنت

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں محنت کی عالمی منڈیوں کی صورتحال بدترین ہو گئی ہے اور اگر حالیہ رحجانات برقرار رہے تو آسامیاں مزید کمیاب ہو جائیں گی جبکہ اِس سال کے بقیہ عرصہ کے دوران دنیا بھر میں ملازمتوں میں اضافے کی صورتحال نمایاں طور سے خراب ہو جائے گی۔