انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف نے اس سال 19 جولائی کو قرار دیا تھا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی علاقے بشمول مشرقی یروشلم پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے۔
© ICJ/Frank van Beek

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی تسلط بارے عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کا مطالبہ

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی کو عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے غیرقانونی قرار دینے کو سراہتے ہوئے اسرائیل اور دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عدالتی رائے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ہالینڈ کے شہر ہیگ کا ’امن محل‘ جہاں عالمی عدالت انصاف بیٹھتی ہے۔
UN Photo

فلسطین: یو این اداروں سے عالمی عدالت کی رائے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے غیرجانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے فلسطینی علاقے پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جنوبی افریقہ بنام اسرائیل مقدمے کی سماعت کے دوران عالمی عدالت انصاف کا ایک منظر۔
© ICJ/Wendy van Bree

آئی سی جے: رفح میں اسرائیلی کارروائی روکنے کی استدعا پر سماعت مکمل

رفح پر اسرائیلی حملہ روکنے کا حکم دینے کے لیے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں جنوبی افریقہ کے مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ اسرائیل نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس نے نسل کشی کا ارتکاب نہیں کیا۔

 انخلاء کے اسرائیلی حکم کے بعد لوگ رفح چھوڑ رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ میں خوراک و دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید کمی سے زندگی کو خطرہ لاحق

اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں نے غزہ بھر میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ راستہ مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں خوراک سمیت بنیادی اشیائے ضرورت کی شدید قلت کے باعث زندگیاں خطرے میں ہیں۔

ہالینڈ کے شہر ہیگ کے ’امن محل‘ میں واقع عالمی عدالت انصاف غزہ میں مبینہ نسل کشی پر جنوبی افریقہ بنام اسرائیل مقدمے میں اپنا عبوری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
© ICJ-CIJ/ Frank van Beek

غزہ: اسرائیل قحط ٹالنے میں یو این کے ساتھ تعاون کرے، عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو انسداد نسل کشی کنونشن کی پامالی سے باز رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں قحط اور بھوک کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔

ہالینڈ کے شہر ہیگ کے ’امن محل‘ میں واقع عالمی عدالت انصاف غزہ میں مبینہ نسل کشی پر جنوبی افریقہ بنام اسرائیل مقدمے میں اپنا عبوری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے۔
© ICJ-CIJ/ Frank van Beek

اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکنے کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے، عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں سے باز رہنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے اور علاقے میں انسانی امداد مہیا کرنے کی اجازت دے۔

ہیگ میں عالمی عدالت انصاف غزہ میں نسل کشی کے الزامات پر مبنی جنوبی افریقہ بنام اسرائیل مقدمے کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہے۔
ICJ-CIJ/ Frank van Beek

عالمی عدالت انصاف: غزہ میں حماس کے خلاف جنگ خود حفاظتی عمل، اسرائیل

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل نے جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل پرستی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے خلاف اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔