دنیا کی نصف آبادی صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم: ڈبلیو ایچ او
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے طبی شعبے میں مضبوط سیاسی عزم اور حکومتی سطح پر سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں 4.5 ارب لوگوں کو ضروری طبی خدمات میسر نہیں ہیں۔