انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی ادارہِ صحت

سائبر حملوں کا کم از کم نقصان یہ ہوتا ہے کہ اس سے نظام میں خلل آتا ہے اور بے جا مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔
Unsplash/Markus Spiske

شعبہ صحت پر سائبر حملوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ڈبلیو ایچ او چیف

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے خبردار کیا ہے کہ طبی نظام اور مریضوں کے تحفظ کو سائبر حملوں سے شدید خطرات لاحق ہیں جن پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

ماں کے دودھ میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بچوں کو بیماری اور موت کے خلاف تحفظ دیتے ہیں۔
©UNICEF/UN0679249/Filippov

ماں کا دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچانا ممکن

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بچوں کے لیے ماؤں کے دودھ کی لازمی ضرورت پر زور دیا ہے تاکی طبی عدم مساوات میں کمی لائی جائے اور ماں بچے دونوں کی بقا اور خوشحالی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، اس وقت دنیا میں تقریباً پانچ کروڑ افراد شدید نوعیت کے ہیپا ٹائٹس سی میں مبتلا ہیں۔
© PAHO

ہیپا ٹائٹس سی کی تشخیص کے لیے گھریلو کِٹ کی ابتدائی منظوری

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لوگوں کو ہیپا ٹائٹس سی وائرس (ایچ سی وی) کا خود ٹیسٹ کرنے کے لیے تیار کردہ پہلی کِٹ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے جس سے اس بیماری کے خاتمے کی کوششیں تیز کرنے میں مدد لے گی۔

وبائیں قومی سرحدوں سے ماورا ہوتی ہیں اور ان کے مقابلے کی تیاری ایک اجتماعی کوشش ہے۔
© Unsplash/Shengpengpeng Cai

صحت کے بین الاقوامی ضوابط میں ترامیم پر تاریخی اتفاق رائے

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے بین الاقوامی طبی ضوابط (آئی ایچ آر) کو بہتر بنانے کے لیے ان میں ترامیم پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ وباؤں کی روک تھام کے معاہدے کو ایک سال میں حتمی صورت دے دی جائے گی۔

سوڈان کے ہیضہ سے نمٹنے کے ایک طبی مرکز پر مریضوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
© WHO/Ala Kheir

بحرانوں میں طبی خدمات کی فراہمی کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رواں سال مقبوضہ فلسطینی علاقے، یوکرین، سوڈان، شام اور شاخِ افریقہ سمیت دنیا میں جاری 41 بحرانوں کا سامنا کرنے والے 8 کرور 70 لاکھ لوگوں کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کو کہا ہے۔