انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افریقن یونین

سیکرٹری جنرل ادیس ابابا میں افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسیٰ فقی مہمت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UNECA/Daniel Getachew

سلامتی کونسل میں افریقہ کی دو مستقل نشستیں ہونی چاہیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سلامتی کونسل میں افریقہ کے لیے دو مستقل نشستوں اور براعظم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اس کی مضبوط مالی مدد پر زور دیتے ہوئے عالمی اداروں میں اصلاحات کے مطالبے کو دہرایا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش عالمی امن اور افریقی ریاستوں کی سلامتی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ عام بھلائی کی جدوجہد میں براعظم افریقہ کا اہم کردار ہے اور اسے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت سمیت عالمی سطح پر فیصلہ سازی میں جائز نمائندگی ملنی چاہیے۔

مالی کے ایک گاؤں میں یو این امن دستے کا ایک سپاہی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے۔
MINUSMA/Gema Cortes

تنازعات کی بدلتی شکل میں یو این اور افریقن یونین میں تعاون ضروری

افریقن یونین کے لیے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے پارفیٹ اونانگا۔انیانگا نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ اور افریقن یونین کی شراکت کثیرفریقی تعاون کا ستون ہے اور دونوں کے مابین ہم آہنگی حالیہ مسائل سے نمٹنے میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش ادیس ابابا میں افریقین یونین کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UNECA/Daniel Getachew

مسائل کے باوجود افریقہ ترقی کرنے کے لیے تیار ہے: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے افریقن یونین کی کانفرنس سے اپنے خطاب میں مربوط، خوشحال اور پُرامن افریقہ کے لیے اپنے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ یہ کانفرنس ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں منعقد ہو رہی ہے۔

انتونیو گوتیرش لیبیا پر افریقین یونین کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
© UNECA/Daniel Getachew

لیبیا میں سیاسی تعطل ختم ہونا چاہیے، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایتھوپیا کے دارالحکومت میں افریقن یونین کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا میں حالیہ سیاسی تعطل پر قابو پا کر وہاں بے شمار بحرانوں سے نمٹنے کے لیے انتہائی ضروری پیش رفت ممکن ہے۔

نائیجر کا ایک بے گھر خاندان اولام مہاجر کیمپ کے قریب سے گزر رہا ہے۔
UN Photo/Eskinder Debebe

عدم استحکام اور خانہ جنگی پورے افریقہ میں دہشت گردی بڑھا رہی ہیں

بڑھتی ہوئی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جسے افریقہ میں خاص شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی نائب سربراہ امینہ محمد نے منگل کو سلامتی کونسل میں بتائی۔

گوتیرش نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ 20 برس میں اقوام متحدہ اور افریقن یونین نے باہم منفرد شراکت قائم کی ہے جس کی بنیاد باہمی ترقی، احترام اور افریقہ کے استحقاق پر ہے۔
UN Photo/Eskinder Debebe

اقوام متحدہ افریقن یونین کی شراکت 'کثیرالجہتی تعاون' کی بنیاد ہے: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور افریقن یونین (اے یو) کے مابین تعاون پہلے سے زیادہ مضبوط ہے تاہم اس حوالے سے کئی بڑے مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔