انسانی کہانیاں عالمی تناظر

لیبیا میں گیارہ افراد کو اجتماعی سزائے موت دیے جانے کی مذمت

اپریل 2013 میں طرابلس کے پہلے استعمال شدہ کتاب میلے کے قریب لوگ جمع ہیں۔
UNSMIL/Iason Athanasiadis لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کا ایک علاقہ۔

لیبیا میں گیارہ افراد کو اجتماعی سزائے موت دیے جانے کی مذمت

انسانی حقوق

اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے لیبیا کے مشرقی علاقے میں گزشتہ ہفتے 11 افراد کو اجتماعی سزائے موت دیے جانے کی مذمت کی ہے۔ ان لوگوں کو ایک فوجی عدالت میں چلائے گئے مقدمے کے بعد پھانسی دی گئی جس میں مبینہ  طور پر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

دفتر نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 15 برس میں یہ اجتماعی سزائے موت دیے جانے کا پہلا واقعہ اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ دفتر نے لیبیا کے حکام پر زور دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی فرد کو سزائے موت نہ دی جائے۔

'او ایچ سی ایچ آر' نے کہا ہے کہ سزائے موت حق زندگی کی نفی ہے اور ایسے عمل میں بے گناہ افراد کی جان لیے جانے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔