یوکرین: ڈبلیو ایچ او گودام 24 گھنٹوں میں دو بار مزائیلوں کا نشانہ
یوکرین: ڈبلیو ایچ او گودام 24 گھنٹوں میں دو بار مزائیلوں کا نشانہ
یوکرین کے شہر نیپرو میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک امدادی گودام کو گزشتہ 24 گھنٹے میں دو مرتبہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں موجود ہنگامی طبی امداد کا سامان تباہ ہو گیا۔
'ڈبلیوایچ او' کے مطابق، 3 اگست کو بھی اس جگہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد ادارے نے اسے غیر محفوظ قرار دے کر وہاں سے سامان منتقل کرنا شروع کر دیا۔ 7 اگست یہ گودام چند گھنٹے کے وقفے سے دو مرتبہ حملوں کا نشانہ جس کے نتیجے میں وہاں موجود تمام سامان تباہ ہو گیا جو محاذ جنگ کے قریبی علاقوں میں بھیجا جانا تھا۔
گودام کی تباہی سے پہلے امدادی ٹیمیں تقریباً 300 صندوقوں میں سے 130 کو دوسری جگہ منتقل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ حملوں سے قبل گودام میں موجود سامان کی مالیت تقریباً امریکی ڈالر تھی جبکہ ادارہ مکمل نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے۔
یورپ کے لیے 'ڈبلیوایچ او' کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہینز کلوگے نے کہا ہے کہ اس گودام میں رکھا گیا سامان جنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو طبی امداد پہنچانے کے لیے بھیجا جانا تھا جس کی تباہی کا مطلب یہ ہے کہ اب ادارے کے پاس بیماروں اور زخمیوں کے علاج کے لیے ادویات، طبی آلات اور طبی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت میں کمی آ گئی ہے۔ انہوں نے ایسے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔