انسانی کہانیاں عالمی تناظر

اسرائیل سے مشرقی یروشلم میں انروا کی سرگرمیوں میں تعاون کا مطالبہ

UNRWA Kalandia ٹریننگ سینٹر کے داخلی دروازے کا بیرونی منظر جس میں مرکزی دروازے کے اوپر اڑتا ہوا UN نیلا جھنڈا ہے۔
UN News/Shirin Yaseen مشرقی یروشلم میں واقع انروا کا قلندیہ تربیتی مرکز۔

اسرائیل سے مشرقی یروشلم میں انروا کی سرگرمیوں میں تعاون کا مطالبہ

مہاجرین اور پناہ گزین

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (انروا) نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اسے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع اپنا قلندیہ تربیتی مرکز چلانے سمیت تمام سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ضروری تعاون اور سہولت مہیا کرے۔

 ادارے نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین بچوں کو تعلیم کی فراہمی اس کی ذمہ داریوں کا بنیادی اور ترجیحی حصہ ہے اور وہ اس بارے میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن اطلاعات سے آگاہ ہے اور انہیں سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ادارے نے واضح کیا ہے کہ قلندیہ تربیتی مرکز مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع ہے اور اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقے پر خودمختاری حاصل نہیں ہے۔ اسرائیل ادارے کی سرگرمیوں اور کارروائیوں کے لیے تمام ضروری تعاون اور سہولت فراہم کرنے کا پابند ہے جس میں قلندیہ تربیتی مرکز بھی شامل ہے۔ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے بھی اکتوبر 2025 میں اس بات کی توثیق کی تھی۔

واضح رہے کہ انروا مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 48 ہزار بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرتا اور دو ہزار سے زیادہ نوجوان فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے کورس بھی چلاتا ہے۔