انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایران جنگ میں خطے کے چھ ممالک کے 4000 سے زیادہ بچے ہلاک، یونیسف

تہران ، ایران میں تہران ، ایران میں ایک بھاری نقصان پہنچنے والی کثیر منزلہ کنکریٹ عمارت کی ایک کم زاویہ کی تصویر۔ محاذ میں بے نقاب کنکریٹ ، ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں اور زمین پر بکھرے ہوئے کھنڈرات کے ساتھ وسیع تباہی دکھائی دیتی ہے۔ بالائی منزلوں پر اسکافولڈنگ نظر آتی ہے۔
© Contributor تہران میں امریکی حملوں سے متاثرہ ایک عمارت (فائل فوٹو)۔

ایران جنگ میں خطے کے چھ ممالک کے 4000 سے زیادہ بچے ہلاک، یونیسف

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ ایران جنگ کے دوران گزشتہ پانچ ماہ میں خطے کے چھ ممالک میں 4,000 سے زیادہ بچے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2,500 کا تعلق ایران سے ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسف کے قائمقام علاقائی ڈائریکٹر عبدول فوفانا نے کہا ہے کہ تنازع کے فریق بچوں کی تکالیف کو معمول کی بات نہ سمجھیں کیونکہ بچے ایسی جنگوں کی ہولناکیوں کا سامنا کر رہے ہیں جنہیں نہ انہوں نے شروع کیا ہے اور نہ ہی انہیں روکنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر جگہ اور ہر وقت بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق، گزشتہ روز ایران کے جنوبی ساحل کے قریب جزیرہ قشم میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے کے نتیجے میں دو سالہ بچہ اور اس کے والدین جاں بحق ہو گئے جبکہ حملے میں دو دیگر بچے زخمی بھی ہوئے۔

عبدول فوفانا نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس تلخ حقیقت کی ایک اور یاد دہانی ہے کہ خطے میں بچے اب بھی مسلح تنازعات کی سب سے بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔

انہوں نے یونیسف کی جانب سے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کریں۔ جنگ بندی کے معاہدوں کا احترام کیا جائے اور ان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔