یو این چیف اظہار یکجہتی کے لیے گینگ وار سے متاثرہ ہیٹی کا دورہ کرینگے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اظہار یکجہتی کے طور پر منگل کو ہیٹی کا دورہ کریں گے جہاں وہ تشدد سے متاثرہ افراد سے ملاقاتوں کے علاوہ ملک کو درپیش انسانی اور سلامتی کے مسائل کا براہ راست جائزہ لیں گے۔
سیکرٹری جنرل نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے روانہ ہو کر پہلے ڈومینیکن ریپبلک جائیں گے جہاں وہ ملکی حکام سے ملاقاتوں کے بعد ہیٹی کا سفر کریں گے۔
ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں انتونیو گوتیرش کو ملکی حکام اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے استحکام بحال کرنے اور عوام کی مدد کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
سیکرٹری جنرل یہ جائزہ بھی لیں گے کہ اقوام متحدہ ہیٹی کو درپیش کثیرالجہتی بحران سے نمٹنے کے لیے کس نوعیت کی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2793 کے تحت جرائم پیشہ مسلح جتھوں کا قلع قمع کرنے کے لیے تعینات کردہ فورس کے لیے انصرامی اور عملی معاونت بھی شامل ہے۔
اس دورے کے میں سیکرٹری جنرل کی ہیٹی کے وزیراعظم ایلیکس ڈیڈیئر ایمے سے ملاقات بھی متوقع ہے۔