انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امریکہ اور ایران میں امن مفاہمت کا اعلان خوش آئند، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس غزہ کی صورتحال پر صحافیوں کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش (فائل فوٹو)۔

امریکہ اور ایران میں امن مفاہمت کا اعلان خوش آئند، یو این چیف

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے امریکہ اور ایران کے درمیان قیام امن پر اتفاق کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تنازعہ کے حل کی طرف ایک اہم اقدام قرار دیا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان طے پانی والی مفاہمت کی اس یاداشت میں فوری اور مستقل جنگ بندی، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ مزید مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کیے ذرہعے جاری کیے گئے بیان میں سیکرٹری جنرل نے پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے مفاہمتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے تعمیری اور قیام امن میں اہم قرار دیا۔

سیکرٹری جنرل گوتیرش نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین مفاہمتی یاداشت سے پیدا ہونے والے تحرک کو آگے بڑھاتے ہوئے تنازعہ کے حتمی حل کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کر دیں گے۔

سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ پائیدار اور جامع امن کے حصول میں فریقین کی حمایت  اور مدد کے لیے تیار ہے۔